خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے سماجی، بہبود اور تحفظ کے شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی نشاندہی کرنے کے لیے مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 10 SEP 2025 12:24PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم او ڈبلیو سی ڈی) نے 9 ستمبر کو سماجی ، بہبود اور سلامتی کے شعبوں میں اصلاحات کے اقدامات کی شناخت پر ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔

ورکشاپ کی صدارت ایس ۔ انیل ملک ، سکریٹری ایم او ڈبلیو سی ڈی نے کی۔  اس ورکشاپ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وفود نے فعال شرکت کی ۔

بات چیت میں مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جس کا مقصدغذائیت اور ای سی سی ای کی فراہمی کو بہتر بنانا ، مشن شکتی-خواتین کی سلامتی، تحفظ اور بااختیاری کو مضبوط کرنا،اورمشین واتسلیہ–بچوں کی ہمہ جہتی نشوونما اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریوں نے آخری میل کی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے اور خواتین اور بچوں پر مرکوز ترقی کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی، پالیسی، عمل اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بارے میں قیمتی معلومات کا اشتراک کیا۔

ورکشاپ نے باہمی تعاون پر مبنی اصلاحاتی اقدامات، ہم آہنگی اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعےخواتین و اطفال کو اولین ترجیح دینے کے عزم کو وزارتِ خواتین و اطفال کی طرف سے ایک بار پھر مضبوطی سے اجاگر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ح۔ع ن)

U. No.5835


(Release ID: 2165218) Visitor Counter : 2