وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی

Posted On: 05 SEP 2025 8:36AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ کا نئے اذہان کی  نشو و نما کے لیے کلی طور پر وقف ہونا مضبوط تر اور روشن تر مستقبل کی بنیاد ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہم ایک ممتاز اسکالر اور استاد ، ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کی زندگی اور ان کے افکار  و خیالات کو بھی ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہیں ۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’سبھی کو، خصوصاً تمام محنتی اساتذہ  کو  #  یوم اساتذہ  کی بہت بہت مبارکباد! اذہان کی نشو و نما کے لیے اساتذہ کا کلی طور پر وقف ہونا مضبوط تر اور روشن تر مستقبل کی بنیاد ہے۔ ان کا عزم مصمم اور جذبہ ترحم قابل ذکر ہے۔ ہم  ایک ممتاز اسکالر اور استاد ، ڈاکٹر رادھا کرشنن کی زندگی اور ان کے افکار و خیالات کو بھی ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہیں۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5698


(Release ID: 2164101) Visitor Counter : 2