صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
میلاد النبیؐ کے موقع پرصدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
04 SEP 2025 6:06PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:-
‘‘پیغمبر اسلامؐ کے یوم ولادت ، جسے میلاد النبیؐ کے طور پر منایا جاتا ہے،کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں، خاص کر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
پیغمبر محمدؐ نے لوگوں کو اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔ یہ فیسٹیول ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنانے اور معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
اس پرمسرت موقع پر آئیے ہم پیغمبرمحمدؐ کی تعلیمات سے تحریک حاصل کریں اور محبت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ جدوجہد کریں۔’’
صدرجمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح-م ع۔ ف ر
UR No-5675
(Release ID: 2163825)
Visitor Counter : 2