الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے ہریانہ کے سوہنا میں جدید ترین ایڈوانسڈ لیتھیم-آئن بیٹری پلانٹ کا افتتاح کیا
چاہے وہ کیمرہ ماڈیولز ہوں، پی سی بی اسمبلی، سیمی کنڈکٹرز یا بیٹریاں ہوں، ہر الیکٹرانک پرزہ مرحلہ وارطریقے سے بھارت میں تیار کیا جائے گا؛ جدید ٹیکنالوجی کا آغاز ایک اہم سنگِ میل ہے: جناب اشونی ویشنو
نئی فیکٹری سالانہ 20 کروڑ بیٹری پیکس تیار کرے گی، جو بھارت کی ضرورت کا 40 فیصد پورا کرے گی، جس سے 5,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی اور بھارت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو تقویت ملے گی
Posted On:
04 SEP 2025 4:26PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنا لوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج سوہنا میں ٹی ڈی کے کارپوریشن کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز لیتھیم-آئن (ایل آئی-آئی او این) بیٹری مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔

وزیرموصوف نے بھارت کے الیکٹرانکس سفر میں ایک اور سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ’’یہ ہمارے لیے ایک نہایت اہم موقع ہے کیونکہ ہم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کر رہے ہیں۔ چاہے وہ کیمرہ ماڈیولز ہوں، پی سی بی اسمبلی، سیمی کنڈکٹرز یا بیٹریاں-آنے والے برسوں میں ہر پرزہ ہمارے ملک میں تیار کیا جائے گا۔ بھارت میں اس قسم کی جدید ٹیکنالوجی کا آنا ہمارے الیکٹرانکس میں خود انحصاری کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بھارت میں تیار کیے گئے چِپ وزیراعظم کو سیمی کن انڈیا 2025 کے دوران پیش کیے گئے تھے۔ اس فیکٹری کے آغاز کے ساتھ، موبائل فونز، ویریبلز، ہیریبلز جیسے گھڑیاں، ایئر بڈز، ایئرپوڈز اور لیپ ٹاپس میں استعمال ہونے والی لیتھیم-آئن بیٹریاں ملکی سطح پر تیار کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین پلانٹ ہر سال تقریباً 20 کروڑ (200 ملین) بیٹری پیکس تیار کرے گا، جو بھارت کی سالانہ ضرورت کے 50 کروڑ پیکس کا تقریباً 40 فیصد احاطہ کرے گا۔ وسیع توسیعی امکانات کے ساتھ، یہ فیکٹری ملک کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

جناب ویشنو نے زور دے کرکہا کہ یہ فیکٹری حکومت ہند کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر (ای ایم سی) اسکیم کے تحت تیار کی گئی ہے۔ روزگار کے امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ یہ پلانٹ تقریباً 5,000 افراد کو براہِ راست ملازمت فراہم کرے گا، اور اے ٹی باول پلانٹ میں پہلے ہی ہونہارافراد کومہارت کی تربیت دی جا چکی ہے۔ وزیرموصوف نے ہریانہ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس نے ریاست میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام میں تعاون فراہم کیا۔
سوہنا پلانٹ کا افتتاح بھارت کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے مکمل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔ ہر سنگِ میل—چاہے وہ سیمی کنڈکٹرز، بیٹریاں، پی سی بی اسمبلیز یا کیمرہ ماڈیولز ہوں—بھارت کو الیکٹرانکس کی عالمی پیداوار کے مرکز کے طور پر مستحکم کر رہا ہے، درآمدات پر انحصار کم کر رہا ہے اور عالمی ویلیو چین میں اپنے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔
ٹی ڈی کے کارپوریشن کے بارے میں
ٹی ڈی کے، ایک نمایاں الیکٹرانک پرزوں کی کمپنی ہے جو دنیا کے 30 سے زائد ممالک اور خطوں میں 250 سے زیادہ مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) اور سیلز سائٹس چلا رہی ہے۔
******
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-5662
(Release ID: 2163747)
Visitor Counter : 2