وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی
Posted On:
03 SEP 2025 8:40PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت داری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت کےد اری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے لیے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔ ہم ایک کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ کی اصلاحات کے لیے ایک وژن ساجھا کرتے ہیں۔ میں نے جرمن چانسلر کو ہندوستان کے جلد دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
@_FriedrichMerz ‘‘
****
(ش ح –ا ب ن- م ع)
U.No:5634
(Release ID: 2163572)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam