مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل نے اپنے‘فریڈم پلان’ کی مدت میں15 دن کااضافہ کیا

Posted On: 01 SEP 2025 1:42PM by PIB Delhi

بی ایس این ایل نے صارفین سے  مل رہی بھرپور رپذیرائی کے بعد اپنے ‘فریڈم پلان’ کی مدت میں 15 دن کااضافہ کردیا ہے۔ یہ پیشکش یکم اگست کو صرف ایک روپے کے ٹوکن پر شروع کیا گیا پلان نئے کنکشن پر 30 دن کے لیے 4-جی سروس فراہم کرانےکا اعلان کیا۔ اصل میں یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک کے  نئے کنکشن کے لیے دستیاب تھی، لیکن اب اس پیشکش کو15 ستمبر 2025 تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

پلان کے فوائد (فریڈم پلان):

  • لامحدود وائس کالز (پلان کی شرائط و ضوابط کے مطابق)
  • 2 جی بی روزانہ ہائی اسپیڈ ڈیٹا
  • روزانہ 100 ایس ایم ایس
  • مفت سم (ڈی او ٹی کی ہدایات کے مطابق کے وائی سی ضروری)

بی ایس این ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب اے رابرٹ جے روی نے اس پلان کی مدت میں اضافہ ت کا اعلان کرتے ہوئے کہا:

‘بی ایس این ایل نے حال ہی میں ملک بھر میں میک ان انڈیا کے تحت جدید ترین 4-جی موبائل نیٹ ورک متعارف کرایا ہے، جو ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ فریڈم پلان—پہلے 30 دن کے لیے سروس چارجز سے بالکل مفت—صارفین کو ہمارے ملکی طور پر تیار کردہ 4-جی نیٹ ورک کا تجربہ کرنے کا ایک فخر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بی ایس این ایل برانڈ سے منسلک سروس کا معیار، کوریج اور اعتماد صارفین کو تعارفی مدت کے بعد بھی ہمارے ساتھ جڑے رہنے کی ترغیب دیں گے۔’

فریڈم پلان حاصل کرنے کا طریقہ:

1. قریبی بی ایس این ایل کسٹمر سروس سینٹر (سی ایس سی) جائیں (درست کے وائی سی دستاویزات ساتھ لائیں)۔

2. فریڈم پلان (1 روپے ایکٹیویشن) کی درخواست کریں؛ کے وائی سی مکمل کریں اور اپنی مفت سم وصول کریں۔

3. سم ڈالیں اور ہدایات کے مطابق ایکٹیویشن مکمل کریں؛ آپ کے 30 دن کے مفت فوائد ایکٹیویشن کی تاریخ سے شروع ہوں گے۔

4. مدد کے لیے 1800-180-1503 پر کال کریں یا bsnl.co.in سے رجوع کریں۔

*******

ش ح۔  ع و۔ا ش ق

U.NO. 5525


(Release ID: 2162657) Visitor Counter : 2