وزارت آیوش
وزارت آیوش وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت کے تحت ’ قومی آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی‘ کے موضوع پر محکمے کی سطح کے سربراہ اجلاس کا انعقاد کرے گی
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو 3 اور 4 ستمبر 2025 کو، نئی دہلی میں سریتا وہار کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں منعقد ہونے والے ’قومی آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی‘ کے موضوع پر محکمے کی سطح کے سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے
قومی آیوش مشن کو مضبوط بنانے، ریاستی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے دو روزہ قومی سربراہ اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
آیوش سربراہ اجلاس میں چھ موضوعاتی ذیلی- گروپس مالی انتظام کاری، کوالٹی کی یقین دہانی، آئی ٹی، وغیرہ پر تبادلہ خیال کریں گے
سینئر افسران اور ماہرین سربراہ اجلاس کے دوران آیوش ارتباط اور صلاحیت سازی پر بات چیت کریں گے
Posted On:
31 AUG 2025 9:18AM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت 3 اور 4 ستمبر 2025 کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، سریتا وہار، نئی دہلی میں "نیشنل آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی" کے موضوع پر ایک دو روزہ ڈیپارٹمنٹل سمٹ منعقد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سربراہ اجلاس کی صدارت آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو کریں گے۔
آنے والے سربراہ اجلاس کا مقصد ریاست کے مخصوص نوٹس اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حکام سے موصول ہونے والے تاثرات کے نوٹس پر تفصیلی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس میں نچلی سطح کی معلومات بھی شامل ہیں۔ اس طرح کے شراکتی نقطہ نظر کا مقصد قومی آیوش مشن (این اے ایم ) کو مضبوط اور سٹریٹجک طور پر وسعت دینا ہے - ایک ایسا فلیگ شپ پروگرام جو آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا رِگپا اور ہومیوپیتھی نظاموں کو مربوط کرکے مجموعی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دیتا ہے۔
آئندہ سربراہ اجلاس چھ موضوعاتی سربراہ اجلاس کے سلسلے کی آخری کڑی ہے جس پر وزیر اعظم کے ذریعہ چوتھی چیف سکریٹری کانفرنس 2025 کے دوران خصوصی طور پر زور دیا گیا تھا۔ سال بھر منعقد ہونے والے یہ سربراہ اجلاسات مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کو کلیدی موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، جن میں تمام اعلیٰ افسران کی صلاحیتوں کی تعمیر سمیت شرکت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
اس وژن کے مطابق نیتی آیوگ نے سربراہ ملاقاتوں کے لیے چھ موضوعاتی شعبوں کی نشاندہی کی۔ " قومی آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی" کو چھٹے اور آخری موضوع کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، جس میں آیوش کی وزارت کو نوڈل وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جسے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی حمایت حاصل ہے۔
نیتی آیوگ کی ہدایات کے مطابق، آیوش کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اورینٹیشن سیشنز اور کانسیپٹ نوٹ (مورخہ 6 مئی 2025) کو پھیلانے سمیت وسیع تیاری کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
زیر توجہ مکالمے کی سہولت کے لیے، چھ موضوعاتی ذیلی گروپ تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک مشن کے اہم پہلوؤں پر توجہ دیتا ہے اور 6-7 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل ہے۔ ہم آہنگی کے لیے ورکنگ گروپ ریاستوں اور لیڈ نوڈل ریاستوں کے ساتھ ذیلی موضوعات یہ ہیں:
• مالیاتی انتظام، نگرانی اور تشخیص، پروجیکٹ مینجمنٹ: راجستھان، میزورم، میگھالیہ، چندی گڑھ، مغربی بنگال، لکشدیپ۔ نوڈل ریاستیں: راجستھان اور میزورم۔
• تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ، بشمول ایچ آر کی مضبوطی اور صلاحیت کی تعمیر: مدھیہ پردیش، سکم، گوا، بہار، دہلی، ناگالینڈ۔ نوڈل ریاستیں: مدھیہ پردیش اور سکم۔
• آیوش کا جدید حفظانِ صحت خدمات کے ساتھ انضمام، بشمول پبلک ہیلتھ پروگرام: چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، ہریانہ، اڈیشہ، لداخ، اروناچل پردیش۔ نوڈل ریاستیں: چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش۔
• آیوش سہولیات کے تحت معیاری خدمات بشمول انفراسٹرکچر، آئی پی ایچ ایس آیوش اسٹینڈرڈز، ہیلتھ کیئر ڈیلیوری: اتر پردیش، ہماچل پردیش، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، تریپورہ، منی پور۔ نوڈل ریاستیں: اتر پردیش اور ہماچل پردیش۔
• آیوش میڈیسن کی کوالٹی اشورینس اور اس کے پروکیورمنٹ سسٹم بشمول برانڈنگ اور پیکجنگ: کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات، جھارکھنڈ، پڈوچیری، آسام۔ نوڈل ریاستیں: کرناٹک اور آسام۔
• مختلف شعبوں میں آئی ٹی سے چلنے والی ڈیجیٹل خدمات: آندھرا پردیش، پنجاب، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، دمن اور دیو، کیرالہ۔ نوڈل ریاستیں: کیرالہ اور مہاراشٹر۔
اس سربراہ اجلاس میں ملک بھر سے ایڈشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، ڈائرکٹر جنرل، مشن ڈائرکٹرس، اور آیوش کے کمشنرز کی شرکت متوقع ہے۔ آیورود، تحقیق، صحتی پالیسی، اور ڈیجیٹل حکمرانی کے میدانوں میں نامور ماہرین اور ممتاز حیثیت کے حامل پینلسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ سیشنوں کو مزید معلوماتی بنایا جا سکے۔ ماہرین کی فہرست میں ڈاکٹر وی کے پال (رکن ، نیتی آیوگ)، جے ایل این شاستری (آیورویدک اسکالر)، ڈاکٹر وی ایم کاٹوچ (سابق ڈائرکٹر جنرل، آئی سی ایم آر)، پروفیسر بھوشن پٹوردھن ، وغیرہ شامل ہیں۔
مالیاتی انتظام اور تنظیمی اصلاحات سے لے کر کوالٹی ایشورنس اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات تک کے موضوعات اور متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی گروپنگ کو احتیاط سے بیان کیا گیا ہے۔ ہر ذیلی تھیم کو دو نوڈل ریاستوں کے ذریعے مربوط کیا جاتا ہے، جس سے توجہ مرکوز اور مؤثر بات چیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
محکمے کی سطح کا یہ سربراہ اجلاس ملک کے حفظانِ صحت کے ڈھانچے کے جزو لاینفک کے طور پر نظام آیوش کو فروغ دینے، رسائی، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ یہ قومی آیوش مشن کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر صلاحیت کی تعمیر کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5496
(Release ID: 2162422)
Visitor Counter : 2