نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو تاریخی یوروپی تگنی فتح کے بعد اعزاز سے نوازا؛ اسے بھارت میں فٹبال کی نئی شروعات قرار دیا
Posted On:
28 AUG 2025 6:54PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں منروا فٹبال کلب، موہالی کے نوجوان فٹبالروں کو اعزاز سے نوازا، اور یوروپ بھر میں ان کی فتوحات کو بھارتی فٹبال کے مستقبل کی نئی شروعات قرار دیا۔

انڈر 14 / 15 کی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ نے یوروپ میں پہلی مرتبہ تگنی فتح مکمل کرکے ، یعنی گوتھیا کپ (سویڈن)، ڈانا کپ (ڈنمارک) اور ناروے کپ (ناروے) جیت کر جولائی – اگست 2025 میں تاریخ رقم کی۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا، ’’ بین الاقوامی میدان میں مزید وقار حاصل کرنے کی ہماری جستجو میں ہندوستانی فٹ بال کے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے نوجوان ایتھلیٹوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں کہیں بھی مقابلوں میں شرکت کریں ، وہاں ہمیشہ ذہن میں ’ملک کو ترجیح‘ دیں۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا، ’’ ماہرین نفسیات کے ذریعے کھیلوں کی سائنس، غذائیت اور ان نوجوانوں کی ذہنی لچک پر زیادہ زور دیا جانا چاہیے۔ یہ ہندوستان کو جیت کی راہ پر گامزن رکھے گا۔ ان نوجوانوں کو اپنے اعلیٰ اعتماد کی سطح اور کھیل کے تئیں اپنا جذبہ برقرار رکھنا ہوگا۔‘‘
ان ٹورنامنٹس کو دنیا کے تین سب سے باوقار یوتھ فٹ بال مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹیم 26 بین الاقوامی میچوں میں ناقابل شکست رہی، اس نے حیران کن 295 گول اسکور کیے جبکہ اس کے مقابلے میں جنوبی امریکہ، یورپ ، وغیرہ کے یوتھ کلبوں نے محض مٹھی بھر گول کیے ۔

منروا اکیڈمی ایف سی، جو کھیلو انڈیا سے منظور شدہ اکیڈمی ہے، بھارت کے ان چھ کلبوں میں سے ایک تھی، جن کی ٹیمیں انڈر-14 لڑکوں کے زمرے میں گوتھیا کپ 2025 کے دوران کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے اس جولائی میں سویڈن میں ’یوتھ ورلڈ کپ‘ کے طور پر مشہور گوتھیا کپ 2025 کے فائنل میں ارجنٹائنا کے ایسکوئیلا ڈی فٹبال 18 ٹوکومان کو 4-0 سے ہرایا۔
کونتوجام یوہنبا سنگھ (بہترین کھلاڑی، گوتھیا کپ) اور ہوئیدروم ٹونی (بہترین کھلاڑی، ڈانا کپ) جیسے کھلاڑیوں کو بھی انفرادی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5416
(Release ID: 2161665)
Visitor Counter : 19