وزارتِ تعلیم
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے قومی ایوارڈ برائے اساتذہ(این اے ٹی )-2025 کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئیز)اور پولی ٹیکنک سے 21 اساتذہ کو منتخب کیا
Posted On:
26 AUG 2025 4:37PM by PIB Delhi
وزارت ایجوکیشن کا محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئیز) اور پولی ٹیکنک میں21 اساتذہ کو قومی ایوارڈ برائے اساتذہ(این اے ٹی)- 2025 کے لیے منتخب کیا ہے۔
این ای پی - 2020 اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ طلبا و طالبات، اداروں اور پیشہ کی ترقی و فروغ دینے کیلئے پرجوش ، باصلاحیت اور قابل فیکلٹی انتہائی اہم ہیں ۔یہ تعلیمی ماحولیاتی نظام میں بہترین ثقافت کو فروغ دینے کے لیے انعامات اور شناخت جیسے ترغیبات کا بھی تصور کرتا ہے۔ اس لئے سال 2023 میں این اے ٹی کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایم ای آئیز) اور پولی ٹیکنکس کے لیے ایوارڈز کی دو قسمیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو اب تک صرف اسکول کے اساتذہ تک محدود تھا۔
درج ذیل زمروں کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پولی ٹیکنک کے مثالی اساتذہ/فیکلٹی ممبران کو‘ قومی ایوارڈ برائے اساتذہ’ (این اے ٹی) دیا جاتا ہے۔
زمرہ I: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ :
ذیلی زمرہ (i): انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، فن تعمیر۔
ذیلی زمرہ (ii) : خالص سائنسز جس میں ریاضی( میتھمٹکس )، طبیعی علوم، حیاتیاتی علوم، کیمیکل سائنسز، طب، فارمیسی
ذیلی زمرہ (iii) : آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومنٹیز، لینگویجز، لیگل اسٹڈیز، کامرس، مینجمنٹ۔
زمرہ II: پولی ٹیکنک اداروں کے اساتذہ: کل 10 ایوارڈز
منتخب 21 اساتذہ کا تعلق پولی ٹیکنک، ریاستی یونیورسٹیوں اور مرکزی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ہے۔
ٹیچر کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، جس کا تجزیہ ان کی تدریسی اور سیکھنے کی تاثیر، آؤٹ ریچ سرگرمیاں، تحقیق اور اختراع، اسپانسر شدہ تحقیق/ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرامز/ کنسلٹنسی ٹیچنگ جیسے پیرامیٹرز کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ مندرجہ بالا میں سے، سیکھنے کی تاثیر اور آؤٹ ریچ کی سرگرمیاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔
این اے ٹی -2025 کے انتخاب کے طریق کار میں دو مراحل کا عمل شامل ہے۔ (i) نامزد افراد کی ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے لیے ابتدائی سرچ - کم - اسکریننگ کمیٹی کی طرف سے تشخیص اور (ii) قومی جیوری کے ذریعہ شارٹ لسٹ کیے گئے نامزد افراد میں سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا انتخاب۔
این اے ٹی - 2025 کے لیے نامزدگیوں کو آن لائن موڈ @www.awards.gov.in میں مدعو کیا گیا تھا اور جن میں جن بھاگیداری کے حصے کے طور پر خود، ادارہ جاتی اور ہم مرتبہ کی نامزدگی کے انتظامات شامل تھے۔
این اے ٹی- 2025 ایوارڈز کی تفصیلات – ڈی او ایچ ای
نمبر شمار
|
ادارے کا نام
|
ریاست
|
1.
|
ڈاکٹر شری دیوی
سائنس اور ٹیکنالوجی کی فیکلٹی،
شرن باسوا یونیورسٹی،
کلبرگی، کرناٹک
|
کرناٹک
|
2.
|
ڈاکٹر شوبھا ایم ای
منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،
ضلع اڈوپی ، کرناٹک
|
کرناٹک
|
3.
|
ڈاکٹر انجنا بھاٹیہ
ہنس راج مہیلا مہا ودیالیہ،
جالندھر، پنجاب
|
پنجاب
|
4.
|
ڈاکٹر دیبیان سرکار
آئی آئی ٹی اندور، مدھیہ پردیش
|
مدھیہ پردیش
|
5.
|
ڈاکٹر چندن ساہی
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ
بھوپال، مدھیہ پردیش
|
مدھیہ پردیش
|
6.
|
پروفیسر وجے لکشمی جے
اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر،
وجئے واڑہ، آندھرا پردیش
|
آندھرا پردیش
|
7.
|
پروفیسر سنکیت گوئل
برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز،
پلانی، حیدرآباد کیمپس
|
تلنگانہ
|
8.
|
پروفیسر ایس سیوا ساتھیا
پانڈچیری یونیورسٹی (سینٹرل یونیورسٹی)
پڈوچیری
|
پڈوچیری
|
9.
|
ڈاکٹر نیلاکشی سبھاش جین
شاہ اور اینکر کچھی انجینئرنگ کالج،
ممبئی، مہاراشٹر
|
مہاراشٹر
|
10.
|
پروفیسر منوج بی ایس
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس ٹی)
ترواننت پورم، کیرالہ
|
کیرالہ
|
11.
|
پروفیسر شنکر سری رام سنکرن
ساسترا ڈیمڈ یونیورسٹی،
تھنجاور، تمل ناڈو
|
تمل ناڈو
|
12.
|
پروفیسر ونیت این بی
آئی آئی ٹی حیدرآباد، تلنگانہ
|
تلنگانہ
|
13.
|
پروفیسر وبھا شرما
شعبہ انگریزی، فیکلٹی آف آرٹس،
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اتر پردیش
|
اتر پردیش
|
14.
|
پروفیسر سری وردھینی کیشوامورتی جھا
آئی آئی ایم بنگلور
|
بنگلور
|
15.
|
پروفیسر امت کمار دویدی
انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا،
گاندھی نگر
|
گجرات
|
16.
|
ڈاکٹر زورامدنتھارا
میزورم یونیورسٹی
|
میزورم
|
17.
|
پروفیسر گنیش تیمنا پنڈت
سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی،
نئی دہلی
|
نئی دہلی
|
18.
|
ڈاکٹر پرشانتو کمار ساہا
راجیو گاندھی یونیورسٹی - سینٹرل یونیورسٹی،
پاپم پارے، اروناچل پردیش
|
اروناچل پردیش
|
19.
|
ڈاکٹر مینڈا دیوانند کمار
ڈاکٹر لکی ریڈی ہانیمیریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج،
میلاورام، آندھرا پردیش
|
آندھرا پردیش
|
20.
|
پروفیسر پرشوتم بالاصاحب پوار
ایس وی پی ایم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ،
بارامتی، پونے، مہاراشٹر
|
مہاراشٹر
|
21.
|
شری ارویش پروین کمار سونی
گورنمنٹ پولی ٹیکنیک،
احمد آباد، گجرات
|
گجرات
|
*******
) ش ح –ظ ا- ع ا )
U.No. 5316
(Release ID: 2160940)