وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

رواں برس  2025 سے  ہر  سال  23 ستمبر کو یوم آیوروید منایا جائے گا


یوم آیوروید- 2025 کا موضوع ‘  انسان اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید’

آیوروید ایک لائف سائنس ہے ، جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے منسلک ہے: مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو

سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا –‘‘2016 ء سے یوم آیوروید عالمی تحریک میں بدل گیا ہے ’’

آیوروید کے دن   2025  کے موقع پر  150 سے زیادہ ممالک میں عالمی بیداری کی مہم، نوجوانوں کی آیوروید  میں شمولیت ، تندرستی سے متعلق مشورے اور بین الاقوامی تعاون کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے

Posted On: 26 AUG 2025 3:17PM by PIB Delhi

سال 2016 ء میں  یوم آیور وید کے آغاز کے بعد  سے حکومت ہند  کے ذریعے مارچ- 2025 ء میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد پہلی بار ، 23 ستمبر کو ہر سال آیوروید  کا دن یا ‘یوم آیوروید’منانے  کے لیے   ایک مقررہ تاریخ کے طور پر  طے کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ، آیوروید کا دن دھن ونتری جینتی (دھن تیرس) کو منایا جاتا تھا  ۔ ایک مقررہ تاریخ طے کرنے کے فیصلے سےیہ ایک تاریخی تبدیلی کی  عکاسی ہوتی ہے ، جس سے آیوروید کو عالمی پیمانے پر کیلنڈر میں شناخت ملے گی اور عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ شرکت کو ممکن بنایا جا سکے گا ۔

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے  اس سال کے جشن کے موضوع ‘‘  انسان اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید ’’  کا اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ‘‘  آیوروید صرف صحت کی دیکھ بھال کا ایک نظام نہیں ہے ، بلکہ یہ زندگی کی ایک سائنس ہے  ، جو انسان اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے اصول پر مبنی ہے ۔ ہندوستان کے ذریعے 23 ستمبر کو آیوروید  کے دن کے طور پر منانے کے لیے مقرر کرکے آیوروید کو عالمی کیلنڈر  میں شناخت فراہم کی ہے ۔ 2025 کےآیور وید کے دن کے  موضوع     سے‘‘  انسان اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید’’ عالمی  پیمانے پر فلاح و بہبود اور ایک صحت مند  کرۂ ارض کے لیے آیوروید کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا  کہ‘‘ 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے آیوروید  کا دن  ہندوستان  کے روایتی علم کا جشن منانے والی ایک عالمی تحریک کے طور پر ابھرا ہے ۔ پہلا کل ہند این ایس ایس او سروے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آیوروید دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں علاج کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نظام ہے ۔ 2025 کا موضوع مجموعی صحت اور ماحولیاتی توازن کو  فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔

9 واں  یوم آیوروید (2024 )  اُس وقت  ہندوستان  کے  صحت کی دیکھ بھال کے سفر میں ایک سنگ میل  ثابت ہوا ، جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  نئی دلّی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا ، آیوروید میں چار سینٹر آف ایکسی لینس کا آغاز کیا  اور تقریباً 12850 (بارہ ہزار آٹھ سو پچاس)کروڑ روپے کی لاگت سے صحت سے متعلق دیگر اقدامات کے ساتھ ملک گیر’’ دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان ’’  مہم کا آغاز کیا ۔

اس رفتار کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے آیوروید  کے دن   2025 کا تصور نہ صرف ایک رسمی موقع کے طور پر کیا گیا ہے ، بلکہ آیوروید کو طرز زندگی میں خرابی ، آب و ہوا سے منسلک بیماریوں اور تناؤ سے متعلق بندوبست جیسے عصری عالمی چیلنجوں کے حل کے طور پر پیش کرنے کی طرف ایک قدم کے طور پر کیا گیا ہے ۔

ان تقریبات میں بیداری کی مہمات ، نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام ، تندرستی سے متعلق مشاورت  اور آیوش کی وزارت اور اس کے اداروں کے ذریعے مربوط بین الاقوامی تعاون   کو فروغ دینے سے  متعلق پروگرام شامل ہیں  ۔ آیوروید کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی پہچان اور لوگوں کے لیے صحت اور کرہ ٔارض کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اس کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے ،  پورے ملک میں اور دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک میں سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

 

 

 

 

.................................

) ش ح –ظ ا-  ع ا )

U.No. 5314


(Release ID: 2160875)