اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کوچی میں لوک سموردھن پرو کاکل سے  آغاز

Posted On: 25 AUG 2025 11:28AM by PIB Delhi

وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند 26 اگست سے 4 ستمبر 2025 تک کوچی، کیرالا کے شان مگھم روڈ پر واقع میرین ڈرائیو گراؤنڈ میں لوک سموَردھن پَرو کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اور ماہی پروری، مویشی  پروری و ڈیری فارمنگ جناب جارج کُرین کریں گے۔

لوک سموَردھن پَرو وزارت کی ایک اہم فلیگ شپ پہل ہے، جس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے ہنر مندوں، دستکاروں، بُنکروں، کھانوں کے ماہرین اور صنعت کاروں کو بازار سے جوڑنا اور قومی سطح پر پہچان فراہم کرنا ہے۔ یہ پَرو انہیں اپنے فن، ہنر اور صلاحیت کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے نہ صرف معاشی بااختیاری کو تقویت ملتی ہے بلکہ بھارت کی رنگا رنگ ثقافتی تنوع کا بھی جشن منایا جاتا ہے۔ کوچی میں اس ایڈیشن کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ کیرالا میں یہ پہلا لوک سموَردھن پَرو ہے، جو اس شہر کی کاسموپولیٹن روح، کاروباری جذبے اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ 10 روزہ میلہ ملک بھر سے 100 سے زائد دستکاروں اور 15 کھانوں کے ماہرین کو یکجا کرے گا۔ اس میں روایتی دستکاریوں کی نمائش ہوگی جن میں اتر پردیش کی زری اور چکن کاری، پنجاب کی پھلکاری کڑھائی، بہار کی مدھوبنی پینٹنگز، راجستھان کی بلو پوٹری، لداخ کی پشمینہ بُنائی، چھتیس گڑھ کی بستر آئرن کرافٹ، کرناٹک کے چن پٹنا کی لکڑی کے کھلونے اور کیرالا کی مخصوص نٹی پٹم سازی شامل ہیں۔ زائرین کو ایک وسیع کھانوں کی نمائش سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا جس میں روایتی پکوان، مصالحے، اچار، بیکری مصنوعات، جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اشیاء اور ساحلی ذائقے پیش کیے جائیں گے۔ نمائش کے ساتھ ساتھ میلے میں ثقافتی پروگرام اور براہِ راست ڈیمونسٹریشن بھی ہوں گے جو اقلیتی برادریوں کے شاندار فنون اور ورثے کو اجاگر کریں گے۔

لوک سموَردھن پَرو کے پچھلے ایڈیشن، جو دہلی اور سرینگر میں منعقد ہوئے تھے، کو بے حد پذیرائی ملی اور اُن کی تعریف اس بات پر کی گئی کہ انہوں نے شمولیتی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا۔ کوچی ایڈیشن سے بھی یہی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اس وراثت کو مزید آگے بڑھائے گا، جس سے نہ صرف دستکاروں اور صنعت کاروں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ثقافتی تبادلے اور فروغ کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

ثقافت کے ذریعے معاشروں کو بااختیار بنانے والا لوک سموَردھن پَرو محض ایک نمائش نہیں بلکہ بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے کا جشن ہے۔ یہ اقلیتی برادریوں کے دستکاروں اور ماہرِ پکوانوں کو ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو خود انحصاری، معاشی بااختیاری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ اپنی کاسموپولیٹن روح کے ساتھ کوچی اس رنگا رنگ ثقافتی میلے کی میزبانی کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔

سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے وژن کے عین مطابق، لوک سموَردھن پَرو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ثقافتی رشتوں کو مضبوط بناتے ہوئے پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب کی تفصیلات

* مقام: میرین ڈرائیو گراؤنڈ، شانموگھم روڈ، کوچی، کیرالہ

*  تاریخیں: 26 اگست تا 4 ستمبر 2025

* اوقات: صبح 10:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک (روزانہ)

* داخلہ مفت ہے اور عوام کے لیے کھلا ہے۔

***********

(ش ح –ش ت- م ق ا)

U. No.5261

 


(Release ID: 2160485)