وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب وملیندر موہن پرتاپ مشرا کے انتقال پر تعزیت پیش کی
Posted On:
24 AUG 2025 7:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب وملیندرموہن پرتاپ مشرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے رکن اور راج سدن ایودھیا کے سربراہ تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جناب وملیندرموہن پرتاپ مشرا نے اپنی زندگی مذہبی اور سماجی امور کے لیے وقف کر دی۔
ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا:
"شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے رکن اور راج سدن ایودھیا کے سربراہ وملیندر موہن پرتاپ مشرا جی کے انتقال سے بے حد دکھ ہوا ہے۔ ان کی زندگی مذہبی اور سماجی کام کاج کے لئے وقف رہی۔ پر بھو شری رام سے پرارتھنا ہے کہ انہیں اپنے شری چرنوں میں جگہ دیں اور ان کے سوگوار کنبے اور ان کے چاہنے والوں کو صبر عطا کریں ۔ اوم شانتی!"
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5249)
(Release ID: 2160388)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam