الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی سیمی کان انڈیا 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے

ہندستان کا سب سے بڑا سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس شو یشو بھومی، نئی دہلی میں 2 تا 4 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا

سیمی کان انڈیا 2025 میں ہندوستان 33 ممالک، 50 سے زائد عالمی سی ایکس او، 350 نمائش کنندگان اور 50 سے زیادہ وژنری عالمی مقررین کا خیر مقدم کرے گا

یہ ایونٹ مقامی سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی مضبوط توسیع اور انڈسٹری کے رجحانات کو اجاگر کرے گا

سیمی کان انڈیا کل کے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے آتم نربھر بھارت کے مقصد کی طرف پیش رفت کرے گا

Posted On: 22 AUG 2025 7:45PM by PIB Delhi

سیمی کان انڈیا 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 ستمبر 2025 کو یشو بھومی (انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر)، نئی دہلی میں کریں گے۔

اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کہ بھارت کو عالمی سیمی کنڈکٹر پاور ہاؤس کے طور پر پیش کیا جائے، سیمی کان انڈیا 2025 کا چوتھا ایڈیشن اعلیٰ عالمی رہنماؤں، سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے ماہرین، تعلیمی اداروں، سرکاری عہدیداروں اور طلبا سمیت کلیدی شراکت داروں کو یکجا کرے گا۔

بھارت کا سیمی کنڈکٹر کا سفر سیمی کان انڈیا پروگرام کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اب تک حکومت ہند نے 10 منصوبوں کی منظوری دی ہے جو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شعبوں میں ہیں، جیسے کہ ہائی والیوم فیبری کیشن یونٹس (Fabs)، تھری ڈی ہیٹروجینس پیکیجنگ، کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر (بشمول سلیکون کاربائیڈ – ایس آئی سی)، اور آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی)۔ یہ منصوبے بھارت کی عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں پوزیشن کو مضبوط کرنے کے اہم سنگ میل ہیں۔

سیمی کنڈکٹر کو بنیادی صنعت کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، حکومت تحقیق، اختراع اور ڈیزائن کی بھی مدد کر رہی ہے اور 280 سے زائد تعلیمی اداروں اور 72 اسٹارٹ اپ کو جدید ترین ڈیزائن ٹول فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیزائن لنکڈ انسینٹو (ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت 23 اسٹارٹ اپ کو منظوری دی گئی ہے، جس سے بھارتی موجدین کو اہم ایپلیکیشن پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے بھارت سی سی ٹی وی، نیویگیشن سسٹم، موٹر کنٹرولر، کمیونیکیشن چپ اور مائیکرو پروسیسر یونٹ جیسی ایپلیکیشن کے لیے سیمی کنڈکٹر کے ڈیزائن اور تیاری کی صلاحیت کو ترقی دینے کی سمت میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ یہ کوششیں ملک میں ایک مضبوط اور جامع سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی تعمیر کی طرف فیصلہ کن قدم ہیں، جو آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ہیں۔

بھارت کے سیمی کنڈکٹر انقلاب کو تیز کرنے کے لیے، ایس ای ایم آئی جو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو فروغ دینے والی عالمی صنعتی ایسوسی ایشن ہے، اور انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم)، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (MeitY)، نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں سیمی کان انڈیا 2025 کے پروگرامنگ کا اعلان کیا۔

”بلڈنگ دی نیکسٹ سیمی کنڈکٹر پاور ہاؤس“ کے تھیم کے تحت، یہ ایونٹ فیبز، ایڈوانسڈ پیکیجنگ، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، سپلائی چین مینجمنٹ، پائیداری، ورک فورس ڈویلپمنٹ، ڈیزائن اور اسٹارٹ اپ سمیت کلیدی شعبوں میں اختراعات اور رجحانات پر قیمتی بصیرت فراہم کرے گا، نیز 6 ممالک کی گول میز کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی۔

 

 

”سیمی کان انڈیا نمائش میں دنیا بھر کے سیمی کنڈکٹر ویلیو چین سے تقریباً 350 نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جن میں 6 ممالک کی راؤنڈ ٹیبل، 4 ممالک کے پویلین، 9 ریاستوں کی شمولیت اور 15,000 سے زائد متوقع زائرین ہوں گے۔ یہ نمائش جنوبی ایشیا کا واحد سب سے بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس صنعتوں میں جدید ترین پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا،“ جناب ایس کرشنن، سیکریٹری، میٹی (MeitY) نے کہا۔

”ایس ای ایم آئی اپنے رکن اداروں کی عالمی الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سپلائی چین میں موجود مہارت اور صلاحیتوں کو سیمی کان انڈیا میں لا رہا ہے۔ اس سے بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی توسیع اور انڈسٹری سپلائی چین کی مضبوطی کو فروغ ملے گا،“ اجیت منوچ، صدر اور سی ای او، سی ایم آئی نے کہا۔ ”یہ ایونٹ سیمی کان کے نمایاں مواقع پیش کرے گا جن میں پروفیشنل نیٹ ورکنگ، بزنس ڈیولپمنٹ اور نمایاں ماہرین کی ایک شاندار فہرست سے ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے رجحانات پر بصیرت شامل ہوگی۔“

سیمی کان انڈیا 2025 کو سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کے شعبے میں تکنیکی ترقی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے اور بھارت کی ان پالیسیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

یہ ایونٹ خیالات، تعاون اور جدت کا ایک شاندار امتزاج ہے اور ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے تاکہ مستقبل کے پیچیدہ چیلنجوں کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم میں تعاون کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ ”ہم اس سال غیر معمولی سطح کی شراکت داری کے منتظر ہیں، جناب امیتیش کمار سنہا، ایڈیشنل سیکریٹری، میٹی اور سی ای او آئی ایس ایم نے کہا۔

”بھارت کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایک بڑی پیش رفت کے دہانے پر ہے، جہاں ملکی پالیسیوں اور نجی شعبے کی صلاحیتیں بالآخر ہم آہنگ ہو رہی ہیں تاکہ ملک کو عالمی سطح پر نمایاں مقام تک پہنچایا جا سکے۔ جیسے ہی ہم اس تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، تعاون اور ایکو سسٹم کی تعمیر ہی ترقی اور جدت کی اگلی لہر کو کھولنے کی کلید ہوگی اور سیمی کان انڈیا 2025 اس میں ایک محرک کا کردار ادا کر رہا ہے،“ اشوک چندک، صدر، سی ایم آئی انڈیا اور آئی ای ایس اے نے کہا۔

اس سال کے ایونٹ میں ممتاز سرکاری عہدیداروں کے علاوہ اپلائیڈ مٹیریلز، اے ایس ایم ایل، آئی بی ایم، انفینیون، کے ایل اے، لیم ریسرچ، مائیکرون، پی ایس ایم سی، ریپیڈس، سین ڈسک، سیمنز، ایس کے ہائنکس، ٹیٹا الیکٹرانکس، ٹوکیو الیکٹرون اور دیگر کئی اعلیٰ کمپنیوں کے انڈسٹری رہنما بھی شامل ہوں گے۔

تین دنوں پر محیط یہ فلیگ شپ ایونٹ مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا جن میں اعلیٰ پروفائل کلیدی خطابات، پینل ڈسکشن، فائر سائیڈ چیٹ، تحقیقی مقالوں کی پیشکش، 6 بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل اور بہت کچھ شامل ہوگا جو سیمی کنڈکٹر کی جدت اور ترقی کی اگلی لہر کو آگے بڑھائیں گے۔ اس ایونٹ میں ایک ”ورک فورس ڈیولپمنٹ پویلین“ بھی شامل ہوگا جو مائیکرو الیکٹرانکس میں کیریئر کے مواقع کو اجاگر کرے گا اور نئے ٹیلنٹ کو اپنی طرف راغب کرے گا۔

سیمی کان انڈیا 2025 کے لیے وزیٹر رجسٹریشن اب کھلا ہے

ابھی رجسٹر کریں: semiconindia.org

*********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 5215


(Release ID: 2160003)