وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت کو تھائی لینڈ میں منعقدہ 23ویں جنرل کانفرنس میں اے آئی بی ڈی ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا
اے آئی بی ڈی ایگزیکٹو بورڈ کی صدارت کے لیے بھارت کا انتخاب، باہمی اعتماد اور مشترکہ میڈیا ترقی کے پچاس سالہ عزم کا مظہر
Posted On:
22 AUG 2025 5:44PM by PIB Delhi
ایک نمایاں کامیابی کے طور پر، بھارت کو تھائی لینڈ کے فوکٹ میں 19 سے 21 اگست 2025 کے دوران منعقدہ 23ویں اے آئی بی ڈی جنرل کانفرنس میں ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا، جہاں بھارت نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ بھارت نے آخری بار 2016 میں اے آئی بی ڈی ایگزیکٹو کونسل کی صدارت کی تھی۔ اس ترقی کے ساتھ، بھارت کی اے آئی بی ڈی میں قائدانہ حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے، جبکہ اس کا موجودہ دور صدارت بھی اگست 2025 تک جاری ہے۔
اس موقع پر، پرسار بھارتی کے سی ای او اور اے آئی بی ڈی جنرل کانفرنس کے صدر، جناب گورو دویدی نے تمام رکن ممالک اور تنظیموں کا ان کے مسلسل اعتماد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند کی جانب سے کہا:
"ہم بھارت کی قیادت پر کیے گئے اعتماد کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران، ہم نے اے آئی بی ڈی کے دائرہ کار میں مختلف حیثیتوں میں ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا ہے، اور ہم آئندہ اے آئی بی ڈی پروگراموں اور اقدامات کو اجتماعی کوششوں اور دو طرفہ شراکت داری کے ذریعے جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔"
انہوں نے تمام نئے منتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ مل کر اے آئی بی ڈی کو بلند مقام تک لے جانے کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اے آئی بی ڈی کے بارے میں
اے آئی بی ڈی، 1977 میں یونیسکو کی نگرانی میں قائم کیا گیا ایک منفرد علاقائی بین الحکومتی ادارہ ہے۔ اس کے پاس موجودہ وقت میں 45 ممالک کے 92 سے زائد رکن تنظیمیں شامل ہیں، جن میں:
- 26 سرکاری ارکان، جو 48 قومی نشریاتی اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں
- 44 الحاق شدہ ارکان، جو 28 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ایشیا پیسفک، یورپ، افریقہ، عرب ریاستیں اور شمالی امریکہ شامل ہیں۔
بھارت اے آئی بی ڈی کا بانی رکن ہے، اور پرسار بھارتی، بھارت کا عوامی نشریاتی ادارہ، وزارت اطلاعات و نشریات کی نمائندگی کرتا ہے۔
تئیسویں23ویں اے آئی بی ڈی جنرل کانفرنس (جی سی 2025) کے بارے میں
تئیسویں23ویں جنرل کانفرنس اور متعلقہ اجلاس، جن کی صدارت جناب گورو دویدی نے کی، فوکٹ، تھائی لینڈ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ اس کانفرنس میں الیکٹرانک میڈیا کے بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اس کا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں متحرک اور تعاون پر مبنی میڈیا ماحول کی تشکیل تھا، جس کے ذریعے پالیسی کا تبادلہ اور وسائل کی شراکت کو فروغ دیا گیا۔ اس سال کا موضوع تھا: "میڈیا برائے عوام، امن و خوشحالی۔"
یہ معزز تقرری ایک بار پھر بھارت کی نشریات کے میدان میں عالمی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور بھارت کو عالمی میڈیا کی ترقی میں ایک زیادہ اسٹریٹجک اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
**********
( ش ح۔ اس ک ۔ ش ب ن)
U.No.5202
(Release ID: 2159880)