وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے ‘‘ویڈ آؤٹ’’ نامی پورے بھارت میں انجام دی گئی کارروائی کے تحت تقریباً 72 کروڑروپے مالیت کی 72 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈضبط کی۔
Posted On:
22 AUG 2025 3:42PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس(ڈی آر آئی) نے پورے بھارت میں کی گئی ایک بڑے کارروائی ‘‘ویڈ آؤٹ’’ کے دوران ہائڈروپونک ویڈ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کر کے اسے ختم کر دیا ہے۔ 20 اگست 2025 کی شام دیر گئے،ڈی آر آئی کے افسران نے بیک وقت کارروائی کرتے ہوئےکرانتی ویرا سنگولی راینّا ریلوے اسٹیشن، بنگلورو اور بھوپال جنکشن پر اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔


بنگلور میں راج دھانی ٹرین (22691) میں دہلی کے لیے سوار ہونے والے دو مسافروں کے سامان کی مکمل تلاشی کے دوران 29.88 کلوگرام ہائڈروپونک ویڈ برآمد ہوا۔ اسی طرح کی ایک منظم کارروائی کے تحت، بھوپال جنکشن پر بھی 19 اگست 2025 کو بنگلورو سے راجدھانی ٹرین میں سوار ہونے والے دو مسافروں سے 24.186 کلوگرام ہائڈروپونک ویڈ برآمد کیا گیا۔
اس دوران، نئی دہلی میں اس گروہ کے ساتھی ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا کراس کے قبضے سے منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ1.02 کروڑ روپےکی رقم برآمد کی گئی ہے۔
تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ،ایک مسافر جو 20 اگست 2025 کو تھائی لینڈ سے بنگلور پہنچا تھا،اسے 21 اگست 2025 کی صبح ایک ہوٹل میں روکا گیا،جس کے نتیجے میں مزید 17.958 کلوگرام ہائڈروپونک ویڈ برآمد کیا گیا۔
این ڈی پی ایس ایکٹ1985 کے تحت مجموعی طور پر72.024 کلوگرام ہائڈروپونک ویڈ، جس کی مالیت تقریباً 72 کروڑ روپے ہے،اور 1.02 کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم ضبط کی گئی۔
ساتھی ماسٹر مائنڈ سمیت پانچوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے کالج چھوڑنے والے، جز وقتی یا بے روزگار نوجوانوں سے رابطہ کرتا تھا۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منشیات سے متعلق جرائم کے لیے سخت سزاؤں کا التزام ہے ۔
********
ش ح ۔ ش م ۔ م الف
U NO-5189
(Release ID: 2159817)