پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لسانی تنوع کو شامل کرنے کے لیے این ای وی اے   ( نیوا )  میں شامل کی گئی خصوصیات  

Posted On: 18 AUG 2025 3:32PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  لسانی تنوع کو شامل کرنے کے لیے   این ای وی اے   ( نیوا)  میں درج ذیل خصوصیات شامل کی گئی ہیں: -

  1. بھاشینی کے ذریعے ٹیکسٹ ٹو ٹیکسٹ مشین ٹرانسلیشن کو  این ای وی اے   ( نیوا)    پبلک پورٹلز (بشمول ہوم پیج اور انفرادی ریاستی اسمبلی پورٹلز) کو تمام 22  اندراج  شدہ علاقائی زبانوں اور انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے مربوط کیا گیا ہے۔
  2.  ریاست کے حساب سے انٹرفیس کنفیگریشن صارفین کو اپنی متعلقہ علاقائی زبانوں میں ایپلیکیشن چلانے کے قابل بناتا ہے۔
  3. ڈیجیٹل بک میں لینگویج ٹوگل فیچر دستیاب ہے  ، جو صارفین کو ترجیحی بنیاد پر انٹرفیس کی زبان کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ خصوصیات پہلے سے ہی  ، ان ریاستوں میں  فراہم کی گئی ہیں  ، جو  این ای وی اے   ( نیوا)    پلیٹ فارم پر  موجود ہیں۔

بھاشینی کے ذریعے مشین کی مدد سے خودکار ترجمہ پہلے ہی  این ای وی اے   ( نیوا)    ایپلی کیشن کے پبلک پورٹلز کے ساتھ ساتھ ممبر اور سکریٹریٹ انٹرفیس کے کئی اجزاء میں مربوط ہو چکا ہے، جس سے لسانی رسائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

................

) ش ح –    ش م            -  ع ا )

U.No. 4830


(Release ID: 2157504)