بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں جمہوریت کو مضبوط کرتی ہیں


انتخابی فہرست کی تیاری کے ہر مرحلے میں سیاسی جماعتیں شامل ہوتی ہیں

اگر کوئی غلطی ہے تو اس کو درست کرنے کے لیے رائے دہندگان اور سیاسی جماعتوں کو  مناسب وقت اور موقع دیا گیا

Posted On: 16 AUG 2025 8:04PM by PIB Delhi

اول۔ بھارت میں پارلیمان اور اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی نظام ایک کثیرالجہت اور غیر مرتکز ہےجیسا کہ قانون کے ذریعے تصور کیا گیا ہے۔

دوئم۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کی بنیاد پر، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز)، جو ایس ڈی ایم سطح کے افسر ہیں، بوتھ لیول آفیسرز( بی ایل اوز) کی مدد سے انتخابی فہرستوں کو تیار اور حتمی شکل دیتے ہیں۔ای آر اوز اور بی ایل اوز انتخابی فہرستوں کی درستگی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

سوئم ۔انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت کے بعد، اس کی ڈیجیٹل اور فزیکل کاپیاں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں اور ہرکسی کے دیکھنے کے لیے الگ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جاتی ہیں۔ ووٹر لسٹ کے مسودے کی اشاعت کے بعد، حتمی ووٹر لسٹ شائع ہونے سے پہلے رائے دہندگان اور سیاسی جماعتوں کے پاس دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے مکمل ایک ماہ کی مدت دستیاب ہے۔

چہارم۔ حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد، ڈیجیٹل اور فزیکل کاپیاں دوبارہ تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں اور ای سی آئی کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔

پنجم۔ حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد، اپیلوں کا ایک دو سطحی عمل دستیاب ہے جس میں پہلی اپیل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور دوسری اپیل ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے سی ای او کے سامنے کی جا سکتی ہے۔

ششم۔ انتہائی شفافیت قانون، قواعد اور رہنما خطوط کے مطابق انتخابی فہرست کی تیاری،اس کا خاصہ ہے۔

 ہفتم ۔ایسا لگتا ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیوں اور ان کے بوتھ لیول ایجنٹس نے مناسب وقت پر انتخابی فہرستوں کی جانچ نہیں کی اور اگر کوئی غلطی ہےتو ایس ڈی ایم، ای آر اوز اور ڈی ای اوز کو نشاندہی نہیں کی۔

ہشتم۔ حال ہی میں، کچھ سیاسی جماعتیں اور افراد انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کے بارے میں مسائل اٹھا رہے ہیں، جن میں ماضی میں تیار کی گئی انتخابی فہرستیں بھی شامل ہیں۔

نہم ۔انتخابی فہرستوں کے ساتھ کسی بھی مسئلے کو اٹھانے کا مناسب وقت اس مرحلے کے دعووں اور اعتراضات کی مدت کے دوران ہوتاہے، جس کا مقصد انتخابی فہرستوں کو تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ اگر یہ مسائل صحیح وقت پر صحیح چینلز کے ذریعے اٹھائے گئے ہوتے، تو متعلقہ ایس ڈی ایم اور ای آراوز ان غلطیوں کو درست کرتے اگر واقعی یہ غلطیاں ہوتیں۔

دہم ۔ای سی آئی سیاسی جماعتوں اور کسی بھی رائے دہندہ کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا رہتا ہے۔ اس سے ای آر اوز اور ایس ڈی ایم کو غلطیوں کو دور کرنے اور انتخاب فہرستوں کو صاف کرنے میں مدد ملے گی جو ہمیشہ ای سی آئی کا مقصد رہا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4786


(Release ID: 2157258)