بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے100 مستفیدین کو یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا


ہندوستان بھر سے خصوصی مہمان یوم آزادی کے موقع پر دہلی کی تقریبات میں شامل ہوں گے اورتاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے

Posted On: 14 AUG 2025 1:32PM by PIB Delhi

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ)اسکیم کے تحت 100 استفادہ کنندگان کو ان کی شریک حیات کے ساتھ لال قلعہ، نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریب 2025 کا مشاہدہ کرنے کے لیے حکومت ہند نے بطور ‘خصوصی مہمان’ مدعو کیا ہے۔

این ایس ایس ایچ اسکیم اکتوبر 2016 میں وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی تھی، جس کا مقصدایس سی/ایس ٹی کے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا اور حکومت ہند کے مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کےلیے عوامی خریداری کی پالیسی کے تحت ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ای سے لازمی 4فیصد خریداری کو پورا کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کو شروع سے آخر تک مدد فراہم کرتا ہے۔ فی الحال، 1.48 لاکھ ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد این ایس ایس ایچ اسکیم کے تحت فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

یہ استفادہ کنندگان دیہی اور شہری علاقوں سے ہیں، جو 6 شمال مشرقی ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت ان خصوصی مہمانوں کے اعزاز میں 15 اگست 2025 کو ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ وہ دہلی میں تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

 

********

 

ش ح۔ع و۔ن ع

U-4699

                          


(Release ID: 2156367)