صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور تجارت و صنعت کے وزیر کی صدرجمہوریہ ہند سے ملاقات

Posted On: 13 AUG 2025 6:33PM by PIB Delhi

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے تجارت و صنعت جناب گن کم یونگ کی قیادت میں ایک وزارتی وفد نے آج (13 اگست 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ یہ وفد بھارت۔سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس  (آئی ایس ایم آر) کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی آیا ہوا ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے وفد کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود بھارت اور سنگاپور کی جامع اسٹریٹیجک شراکت داری فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں صدر تھرمن شنموگرتنم کے بھارت کے سرکاری دورے کو خوشی سے یاد کیا، جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا تھا۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ اعلیٰ ترین سطح پر اس طرح کے باقاعدہ روابط، جن میں آئی ایس ایم آرکے ذریعے ہونے والے روابط بھی شامل ہیں، ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مسلسل فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

صدرِ جمہوریہ نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے بہیمانہ حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف سنگاپور کے مضبوط مؤقف کی تعریف کی۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ سنگاپور بھارت کی "ایکٹ ایسٹ پالیسی"، "مہا ساگر وژن" اور "انڈو پیسیفک وژن" میں ایک کلیدی شراکت دار ہے۔ ہمارے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں مضبوط شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ یہ شراکت داری اب ہنر مندی، سبز معیشت اور فِن ٹیک جیسے ابھرتے ہوئے تعاون کے شعبوں میں بھی وسعت اختیار کر رہی ہے۔

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  4673)


(Release ID: 2156164)