یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) یکم اکتوبر 2025 سے صد سالہ تقریبات کا آغاز کرے گا
یو پی ایس سی میرٹ اور عوامی خدمت کے تئیں عہد بندی کے 100 سال پورے کر رہا ہے: چیئرمین جناب اجے کمار
Posted On:
12 AUG 2025 2:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، اگست 2025: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) جو آئینی اتھارٹی ہے، اپنے قیام کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک سال تک چلنے والی تقریبات اور سرگرمیوں کی سیریز شروع کرے گا ۔ یہ صد سالہ تقریبات یکم اکتوبر 2025 کو شروع ہوں گی اور یکم اکتوبر 2026 تک جاری رہیں گی ۔ اس سلسلے میں فیصلہ یو پی ایس سی کے چیئرمین جناب اجے کمار کی صدارت میں منعقدہ کمیشن کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا ۔
حکومت ہند ایکٹ 1919 کی دفعات کے مطابق اور لی کمیشن (1924) کی سفارشات پر یکم اکتوبر 1926 کو ہندوستان میں پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں آیا ۔ بعد میں اس کا نام فیڈرل پبلک سروس کمیشن (1937) رکھا گیا ۔ 26 جنوری 1950 کو ہندوستان کے آئین کو اپنانے کے ساتھ اس کا نام بدل کر یونین پبلک سروس کمیشن رکھ دیا گیا ۔
یو پی ایس سی کے چیئرمین جناب اجے کمار نے کہا کہ "یو پی ایس سی اپنے آغاز سے ہی شفافیت ، انصاف پسندی اور میرٹو کریسی کی علامت رہا ہے ، جو سرکاری خدمات میں اعلی سطح کے عہدوں کے لیے سخت اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار کے ذریعے سب سے زیادہ اہل امیدواروں کے انتخاب کو یقینی بناتا ہے"۔
صد سالہ تقریبات کے ضمن میں یو پی ایس سی کی طرف سے ایک لوگو اور ایک ٹیگ لائن جاری کرنے کا منصوبہ ہے، جو ملک کے لیے کمیشن کی خدمت کی علامت ہوگی ۔ مختلف نئے اقدامات اور اصلاحات کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور صد سالہ تقریب کے دوران ان کا آغاز کیا جائے گا ۔
جناب اجے کمار نے تقریبات کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ " ہم نے تقریبات کی فہرست تیار کرتے وقت اپنے ملازمین سے ان پٹ اور تجاویز بھی طلب کیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ انہیں صد سالہ تقریبات کا لازمی حصہ بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں ، ہمیں کام کرنے کے لیے کچھ واقعی قیمتی تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ "
جناب چیئرمین نے کہا کہ"صد سالہ تقریبات ہمیں فخر کے ساتھ اپنی میراث کو دیکھنے ، بہتری کے لیے احتساب نفس اور ملک کی تعمیر کے سلسلے میں بہترین انسانی وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو قابل فخر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں ۔ جناب اجے کمار نے کہا کہ یہ یو پی ایس سی کے لیے اگلے 100 سالہ عظمت کے لیے روڈ میپ کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی موقع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ش ع۔ ق ر)
U. No.4566
(Release ID: 2155462)