وزارت دفاع
آپریشن سندور اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اپنی گھریلو قوت کے ساتھ اپنے دشمنوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزیر دفاع
’’ہم کسی کو اُکساتے نہیں ہیں، تاہم ہمیں جو اکسائے گا اُسے چھوڑا نہیں جائے گا‘‘
جناب راج ناتھ سنگھ نے مدھیہ پردیش میں بی ای ایم ایل کی گرین فیلڈ ریل مینوفیکچرنگ سہولت – برہما کا سنگ بنیاد رکھا
برہما سہولت گھریلو اور برآمداتی منڈیوں کے لیے جدید ریل گاڑیاں مینوفیکچر کرے گی، اس کے علاوہ 5000 سے زائد روزگار بہم پہنچائے گی، مقامی سپلائی چینوں کو رفتار فراہم کرے گی اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی
برہما جیسے پروجیکٹس خود کفیل بننے، عالمی سطح پر مسابقتی بننے، اور مستقبل کی تیاری کے ہمارے اقتصادی عزم کا اعادہ کرتے ہیں: وزیر دفاع
Posted On:
10 AUG 2025 2:18PM by PIB Delhi
اُمریہ، مدھیہ پردیش میں 10 اگست 2025 کو ایک گرین فیلڈ ریل مینوفیکچرنگ سہولت ’بی ای ایم ایل ریل ہب فار مینوفیکچرنگ (برہما) کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا،‘’’آپریشن سندور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان اپنے دشمنوں کو گھریلو طاقت سے شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘‘۔انہوں نے اس آپریشن کو پہلگام، جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں پر گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کا منھ توڑ جواب قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فیصلہ کن ردعمل نے یہ واضح پیغام دیا کہ ملک اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کو اب برداشت نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ’’ہم کسی کو اکساتے نہیں ہیں لیکن ہمیں اکسانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

آپریشن سندور کو ہندوستان کی خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے، وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے مقامی آلات کا استعمال کیا، جس نے آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان صرف اس لیے اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوا کیونکہ اس نے دفاعی شعبے میں آتم نربھر بننے کا عہد لیا ہے۔‘‘
دفاعی شعبے کی تبدیلی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہندوستان نہ صرف اپنی سرزمین پر ساز و سامان تیار کر رہا ہے بلکہ دوست ممالک کی سلامتی کی ضروریات کو بھی پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار اور برآمدات میں غیر معمولی رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس نے ریکارڈ اعداد و شمار کو چھو لیا ہے۔ یہ نئے ہندوستان کا نیا دفاعی شعبہ ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 2024-25 میں سالانہ دفاعی پیداوار بڑھ کر 1.51 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور دفاعی برآمدات 23,622 کروڑ روپے کے بقدر تک پہنچ گئیں۔
وزیر دفاع نے گزشتہ دہائی میں ملک کی اقتصادی ترقی اور اقتصادی خود انحصاری پر روشنی ڈالی، اور اس امر کو اجاگر کیا کہ ہندوستان کی معیشت تقریباً 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے اور ملک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ڈبل انجن والی حکومت" کی جانب سے معیشت کو اور بھی تیز رفتاری سے آگے لے جانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کا بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

بی ای ایم ایل ریل ہب فار مینوفیکچرنگ کے بارے میں
برہما سہولت کو 148 ایکڑ رقبے پر ریل گاڑیوں کے لیے عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ تقریباً دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ بی ای ایم ایل کا منصوبہ ہے کہ اگلے چند برسوں میں 1,800 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری مرحلہ وار انداز میں مربوط مینوفیکچرنگ یونٹ کو مکمل طور پر قائم کرنے کے لیے کیا جائے۔ ابتدائی طور پر ہر سال 125-200 کوچز تیار کرنے کے بعد، اس کی صلاحیت پانچ سالوں میں سالانہ 1100 کوچز تک پہنچ جائے گی۔ یہ یونٹ گھریلو اور برآمدی منڈیوں کے لیے وندے بھارت ٹرین سیٹ، میٹرو کاریں، الیکٹریکل ملٹیپل یونٹس، تیز رفتار ریل کوچ اور دیگر جدید رولنگ اسٹاک تیار کرے گا۔ اس سے 5,000 سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے، مقامی سپلائی چینز کو متحرک کرنے اور مدھیہ پردیش کی صنعتی پٹی بالخصوص سنگرولی، ستنا، ریوا اور کٹنی میں ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔

ہندوستان کے سبز مینوفیکچرنگ اہداف کے مطابق، یہ سہولت صفر مائع خارج کرنے والے نظام، شمسی اور قابل تجدید توانائی کے انضمام، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، اور گرین لینڈ سکیپنگ کو شامل کرے گی۔ ازسر نو قابل استعمال بنائے گئے اور پائیدار عمارتی سازو سامان کا استعمال قانونی ماحولیاتی منظوری اور گرین فیکٹری سے متعلق اصولوں سمیت اعلیٰ ترین ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنائے گا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے برہما جیسے اقدامات کو قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی دونوں کے لیے درکار صنعتی اور تکنیکی بنیاد کی تعمیر میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے دفاعی شعبے کو مضبوط بنانے میں بی ای ایم ایل کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ برہما پراجیکٹ ڈی پی ایس یو کی نقل و حرکت کے حل کے عالمی سپلائر کے طور پر مقام کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا، "بی ای ایم ایل صنعتی اور دفاعی خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک ستون کے طور پر کھڑا ہے۔ برہما جیسے منصوبے خود انحصاری، عالمی سطح پر مسابقتی اور مستقبل کے لیے تیار ہونے کے ہمارے اقتصادی عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس طرح ہم ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کریں گے"۔ وزیر دفاع نے دفاعی اور شہری دونوں شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں بی ای ایم ایل کے تعاون کا اعتراف کیا، ساتھ ہی انہوں نے تحقیق و ترقی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا کیونکہ یہ کسی بھی صنعت کی بنیاد ہے۔

اس تقریب میں زراعت، کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیاتی کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان؛ ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو (ورچووَل طریقے سے)؛ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو؛ سکریٹری (دفاعی پروڈکشن) جناب سنجیو کمار؛ چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر، بی ای ایم ایل جناب شانتنو رائے؛ اور ریاست اور مرکز کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4461
(Release ID: 2154857)