صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

رکشا بندھن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 08 AUG 2025 4:26PM by PIB Delhi

بھارت کی صدر   جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

‘‘رکشا بندھن کے پرمسرت تہوار کے موقع پر، میں بھارت اور بیرون ملک رہنے والے تمام شہریوں کو اپنی گرمجوشی اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت اور اعتماد کے منفرد رشتے کی علامت ہے۔ یہ تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ یہ موقع ہمارے شاندار ثقافتی ورثے اور اخلاقی اقدار کو محفوظ رکھنے کا بھی ہے۔ یہ تہوار خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی عزت کرنے کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔

اس موقع پر، آئیں ہم عہد کریں کہ ایک خوشحال ملک بنائیں گے جہاں ہر عورت خود کو محفوظ محسوس کرے اور قوم کی ترقی میں بھرپور حصہ لے سکے۔’’

صدر جمہوریہ  کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں:

***

UR- 4378

(ش ح۔اس ک ۔ ا ک م)

 


(Release ID: 2154236)