زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
یہ سربراہی اجلاس ماہرین، پالیسی سازوں اور متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ لانے کا ذریعہ بنے گا تاکہ ’سدابہار انقلاب‘ کے اصول کو آگے بڑھایا جا سکے
Posted On:
05 AUG 2025 4:55PM by PIB Delhi
زراعت کے شعبے کی ایک نمایاں شخصیت اور غذائی تحفظ کے علمبردار پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن کی پیدائش کے 100 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن(ایم ایس ایس آرایف) 7 سے 9 اگست 2025 تک نئی دہلی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبودکی وزارت ، بھارتی زرعی تحقیق کونسل (آئی سی اے آر) اور نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔“ایورگرین ریوولوشن–دی پاتھ وے ٹوبایو ہیپپی نس” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پروفیسر سوامی ناتھن کی پائیدار اور مساوی ترقی میں طویل مدتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

آج ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئےسیکریٹری (ڈی اے آرای) اور ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر) ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے پروفیسر سوامی ناتھن کے اس مرکزی کردار کو اجاگر کیا جس کے ذریعے انہوں نے بھارت کو ایک غذائی قلت والے ملک سے غذائی کثرت والا ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’پروفیسر سوامی ناتھن بھارت کے ایک بہادر سپوت تھے جن کی زرعی انقلاب کی قیادت نے ملک کے سرسبز منظرنامے کو نئے سرے سے تشکیل دیا۔‘‘ ڈاکٹر جاٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ کانفرنس پروفیسر سوامی ناتھن کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ بھارتی زراعت کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کیا جا سکے، جس میں خاص طور پر خواتین کی شمولیت کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس تقریب کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کی گئی عظیم سائنسدان کی یاد میں ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ بھی اجرا کریں گے۔ایم ایس ایس آر ایف کےچیئرمین ڈاکٹر سومیہ سوامی ناتھن نے کانفرنس کی عالمی اہمیت اور دنیا بھر میں پائیدار زراعت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی کےجوائنٹ ڈائریکٹر (ریسرچ) ڈاکٹر سی وِسواناتھن نے پروفیسر سوامی ناتھن کے بھارتی زراعت پر تبدیلی لانے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔
نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (این اے اے ایس)کے سکریٹری ڈاکٹر اشوک سنگھ نے کہا کہ بھوکے کے لیے خوراک خدا کے برابر ہے، اور پروفیسر سوامی ناتھن لاکھوں لوگوں کے لیے وہ خدا ثابت ہوئے ہیں۔

یہ کانفرنس سائنس دانوں، پالیسی سازوں، ترقیاتی پیشہ ور افراد اور حصص داروں کے لیے ’سدا بہار انقلاب‘ کے اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
کلیدی موضوعات میں’حیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کا تحفظ اور پائیدار استعمال‘،’موسمیاتی اعتبار سے لچکدار اور غذائیت کے تعلق سے حساس زراعت‘؛ ’جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی معاشی حل‘ اور ’نوجوان، خواتین اور کمیونٹی کی ترقی میں شمولیت‘ شامل ہیں۔ یہ بین الاقوامی فورم سدا بہار انقلاب کے اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے ماہرین، پالیسی سازوں اور حصص داروں کو اکٹھاکرنے کا کام کرے گا۔

یہ تقریب پروفیسر سوامی ناتھن کی بصیرت افروز قیادت کا جشن اور ایک مشترکہ عزم کی تصدیق ہے تاکہ ایک پائیدار، مساوی اور بھوک سے پاک دنیا کی تعمیر کی جائے ۔یہ ایک ایسا دور ہو جو بایو ہپپی نیس کے تصور پر مبنی ہو۔
***********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu Release No-4109
(Release ID: 2152691)