ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے بھاؤنگر میں کنٹینر بنانے والی کمپنی کا دورہ کیا


ریلوے کے مرکزی وزیر نے کنٹینر بنانے کے مکمل عمل اور تکنالوجی کا معائنہ کیا، اور رہنمائی فراہم کی

اس موقع پر مرکزی  وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور وزیر مملکت محترمہ نیمو بین بمبھانیہ بھی موجود تھیں

Posted On: 03 AUG 2025 8:14PM by PIB Delhi

ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو؛ محنت و روزگار، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ؛ اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نیموبین بمبھانیہ نے  ضلع بھاؤنگر  میں واقع کنٹینر بنانے والی کمپنی آوادک روپا پلاسٹومیک پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016F6A.jpg

مرکزی وزیر نے بھاؤنگر – راجکوٹ روڈ پر واقع آوادک روپا پلاسٹومیک پرائیویٹ لمیٹڈ  میں تیار کیے جانے والے کنٹینرز کے بارے میں تفصیلی معلومات اکٹھی کیں، اور ضروری تجاویز اور رہنمائی فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UAUM.jpg

بھاؤ نگر اب کنٹینر ہب بننے کی جانب گامزن ہے۔ بھاؤ نگر کے نواگم میں واقع کنٹینر مینوفیکچرنگ کمپنی فی الحال آرڈر کے مطابق تقریباً 15 کنٹینر روزانہ تیار کر رہی ہے۔ کمپنی کے پاس اب روزانہ 100 کنٹینرز تیار کرنے کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ ریلوے کے وزیر نے کنٹینرز کی تیاری کے پورے عمل اور تکنالوجی کا قریب سے معائنہ کیا اور یقین دلایا کہ کمپنی مستقبل میں کنٹینرز کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت سے تمام ضروری تعاون حاصل کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EYSJ.jpg

اس موقع پر، وزیر ریلوے  کے ساتھ ضلع کلکٹر ڈاکٹر منیش کمار بنسل، ضلع ترقیاتی افسر جناب ہنول چودھری، علاقائی کمشنر جناب دھوَل پانڈے، پولیس سپرنٹینڈنٹ  جناب ہرشد پٹیل، اور آوادک روپا پلاسٹومیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے جناب ہسمکھ بھائی پٹیل   اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3878


(Release ID: 2151991)