وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا اتر پردیش کے گونڈہ میں حادثے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار


وزیر اعظم نے پی ایم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا

Posted On: 03 AUG 2025 1:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گونڈہ، اتر پردیش میں پیش آئے حادثے میں جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او انڈیا) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’اتر پردیش کے گونڈہ میں حادثے کے باعث قیمتی جانوں کے زیاں پر دل بے حد غمزدہ ہے۔ اس سانحے میں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان سے دلی تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔

وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ زخمیوں کو50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3872


(Release ID: 2151928)