مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل اور این آر ایل کے درمیان بھارت میں انڈسٹری4.0 کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Posted On: 03 AUG 2025 10:42AM by PIB Delhi

بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور صنعتی جدید کاری کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) نے گوہاٹی میں وزارت خزانہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سی پی ایس ایز’’کے لیے انڈسٹری 4.0 ورکشاپ‘‘ کے دوران ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

اس ورکشاپ میں کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی، جن میں سکریٹری، محکمہ عوامی ادارہ جات (ڈی پی ای)، سی ایم ڈی – این آر ایل، ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس) بی ایس این ایل، ایم ڈی ، این آر ایل، ایم ڈی ، اے ایم ٹی آر او این، وزارتِ خزانہ اور مختلف سی پی ایس ایز کے دیگر سینئر افسران شامل تھے۔ بات چیت کا محور مرکزی عوامی شعبہ جاتی اداروں (سی پی ایس ایز) کو انڈسٹری 4.0 کی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے بااختیار بنانا تھا، جن میں جی-سی این پی این5، ڈیجیٹل ٹوئنز، مصنوعی ذہانت کے ساتھ 3ڈی پرنٹنگ، ورچوئل فارمولیشن،اے آر؍وی آر؍ ایم آر، آئی او ٹی، اور بگ ڈیٹا اینالٹکس شامل ہیں تاکہ جدت، کارکردگی اور خود انحصار بھارت (آتم نربھر بھارت) کو فروغ دیا جا سکے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت، بی ایس این ایل اور این آر ایل بھارت کی ریفائنری صنعت میں پہلا 5جی – سی این پی این (یعنی کیپٹیو غیر عوامی نیٹ ورک) قائم کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں گے جو محفوظ، انتہائی قابلِ اعتماد اور بروقت صنعتی رابطے کا نیا دور متعارف کروائے گا۔ یہ اقدام ملکی ساختہ 5جی انفراسٹرکچر کو مشن کریٹیکل آپریشنز میں بروئے کار لانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

سکریٹری ڈی پی ای نے اس اقدام کو حکومت کے (ڈبلیو او جی) ’’مکمل  سرکار‘‘ نظریے کی ایک شاندار مثال قرار دیا اور اس کی بھارت کے صنعتی ڈھانچے کو جدید بنانے، جدید مہارت سازی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا، جس میں خاص طور پر شمال مشرقی خطہ شامل ہیں۔

سی ایم ڈی، این آر ایل نے کہا کہ جی-سی این پی این5 کا انضمام نہ صرف عملی کارکردگی اور سائبر سکیورٹی کو بہتر بنائے گا بلکہ اے آر؍ وی آر پر مبنی تربیت، ڈیجیٹل ٹوئنز اور بروقت آئی او ٹی ایپلی کیشنز جیسی تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز کو بھی ممکن بنائے گا۔ انہوں نے اسے بھارت کے ریفائنری شعبے کے لیے ایک کایا پلٹ کرنے والا لمحہ قرار دیا۔

سی ایم ڈی، بی ایس این ایل، جناب اے. رابرٹ جے. روی نے کہا: ’’یہ شراکت داری بی ایس این ایل کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ بھارت کے اسٹریٹجک شعبوں کو جدید ترین ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے بااختیار بنائے۔ این آر ایل میں مخصوص جی-سی این پی این5 کی تنصیب نہ صرف رابطے کے میدان میں ایک بڑی تکنیکی پیش رفت ہو گی بلکہ یہ اس بات کی بھی نئی تعریف طے کرے گی کہ مستقبل میں بنیادی صنعتیں کس طرح کام کر سکتی ہیں۔ ایک قابلِ اعتماد سرکاری ٹیلی کام فراہم کنندہ کی حیثیت سے،بی ایس این ایل اس خود انحصار، ڈیجیٹل طور پر باصلاحیت بھارت کی جانب اس پیش رفت کا علمبردار بننے پر فخر محسوس کرتا ہے۔‘‘

بی ایس این ایل کے ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس) نے مزید کہا کہ یہ اشتراک بھارت کے صنعتی نظام میں 5جی اور انڈسٹری 4.0 کو اپنانے کی سمت ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے سی پی ایس ایز اور دیگر اداروں کو محفوظ، مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار مواصلاتی نظام فراہم کرنے کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا کی حمایت کے بی ایس این ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔

بی ایس این ایل اور این آر ایل کے درمیان یہ شراکت داری توقع ہے کہ دیگر صنعتی شعبوں میں بھی قابل تقلید ماڈلز کے لیے راہ ہموار کرے گی اور بھارت سرکار کے ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور خود انحصار بھارت کے ویژن کو مزید تقویت دے گی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3869


(Release ID: 2151908)