صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری نیشنل ڈائیلاسز پروگرام سے متعلق تازہ معلومات
پی ایم این ڈی پی کو ملک کے تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 751 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے
پی ایم این ڈی پی کے ماتحت کل 1,704 ڈائیلاسز سینٹرز کام کر رہے ہیں
این ایچ ایم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم این ڈی پی کے ماتحت ہیموڈالیسس اور پیریٹونیل ڈائیلاسز خدمات کے نفاذ میں تعاون فراہم کرتا ہے جو کہ سالانہ پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں کے ذریعے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کئے گئے فرق کے ساتھ کی گئی تشخیص پر مبنی ہے
Posted On:
01 AUG 2025 2:30PM by PIB Delhi
پردھان منتری نیشنل ڈائیلیسس پروگرام (پی ایم این ڈی پی) ملک کے تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے 751 اضلاع میں نافذ ہے۔ 30 جون 2025 تک کل 1,704 مراکز کام کر رہے ہیں۔
حکومت ہند نے ابتدائی طور پر تمام ضلعی اسپتالوں میں ہیموڈیالیسس مراکز قائم کرنے اور تعلقہ کی سطح پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) سیچوریشن پیمانے پر قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ڈائیلاسز کی مانگ اور فرق کی تشخیص کے مطابق کیا جاتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن (قومی صحت مشن) (این ایچ ایم) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم این ڈی پی پروگرام کے تحت ہیموڈیالیسس اور پرایٹونلز ڈائلاسسز کی خدمات کے نفاذ میں مدد کرتا ہے جو کہ سالانہ پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں کے ذریعےریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کئے گئے فرق کی تشخیص پر مبنی ہے۔اس پروگرام کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول دور دراز اور قبائلی علاقوں کی تمام آبادی کے لیے ڈائلیسس خدمات کے قیام کے لیے مالی طور پر مدد فراہم کی جاتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
********
ش ح۔م م ع۔ت ا
U NO .3781
(Release ID: 2151279)