وزارت دفاع
وائس ایڈمرل سنجے واتسائن، اے وی ایس ایم، این ایم، نے نول اسٹاف کے 47ویں نائب سربراہ کاچارج سنبھال لیا
Posted On:
01 AUG 2025 11:21AM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل سنجے واتسائن، اے وی ایس ایم، این ایم نے 01 اگست 2025 کو بحریہ کے 47 ویں وائس چیف آف دی نول اسٹاف (وی سی این ایس) کے طور پر چارج سنبھالا لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد فلیگ آفیسر نے نئی دہلی میں ایک قومی جنگی تقریب کے ذریعے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کی عظیم قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
71 ویں کورس نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونے کے سابق طالب علم، وائس ایڈمرل سنجے واتسائن کو یکم جنوری 1988 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ گنری اور میزائل سسٹم کے ماہر انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے ممتاز بحریہ کے کریئر میں کمانڈ، آپریشنل اور اسٹاف کی اسائنمنٹس کی ایک وسیع مدت تک ذمہ داری سنبھالی ہے۔
فلیگ آفیسر نے سمندر میں مختلف فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر بشمول گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس میسور،آئی این ایس نشنک اور کوسٹ گارڈ او پی وی آئی سی جی ایس سنگرام کے پری کمیشننگ عملے کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے آئی این ایس میسور کے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ کے جہاز سی-05، میزائل ویسلز آئی این ایس وبھوتی اورآئی این ایس ناشک، میزائل کارویٹ آئی این ایس کوتھار اور گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس سہیادری (کمیشننگ کمانڈنگ آفیسر) کی کمانڈ کی ہے۔ فروری 2020 میں انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کا عہدہ سنبھالا اور گلوان میں ہونے والی تقریبات کے بعد سمندری سرگرمیوں میں اضافے کے دوران متعدد آپریشنل تعیناتیوں اور مشقوں کی قیادت کی۔
ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، نول وار کالج، گوا اور باوقار نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے گریجویٹ، فلیگ آفیسر نے اہم اسٹریٹجک اور پالیسی پر مبنی عملے کے کرداروں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نول ہیڈ کوارٹرز میں ان کی تقرریوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آف پرسنل (پالیسی)، ڈائریکٹر نیول پلانز (پرسپیکٹیو پلاننگ) اور پرنسپل ڈائریکٹر نول پلانز شامل ہیں۔
فروری 2018 میں فلیگ رینک پر ترقی پانے پر، انہوں نے مشرقی بحری بیڑے کی کمانڈ کرنے سے قبل اسسٹنٹ چیف آف نول اسٹاف (پالیسی اینڈ پلانز) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی غیر معمولی قیادت اور انتہائی اعلیٰ معیار کی شاندار خدمات کے لیے انہیں 2021 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ اس کے بعدانہوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور بعد میں دسمبر 2021 میں، انہیں چیف آف اسٹاف، ایسٹرن نول کمانڈ ( ای این سی) کے طور پر مقرر کیا گیا۔ اس صلاحیت میں انہوں نے ای این سی کی آپریشنل تیاری، عملے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کیا۔
وی سی این ایس کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہوں نے بطور ڈپٹی چیف آف دی انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ڈی سی آئی ڈی ایس) - آپریشنز اور اس کے بعد ایچ کیو آئی ڈی ایس میں ڈی سی آئی ڈی ایس (پالیسی، پلانز اور فورس ڈویلپمنٹ) کے طور پر خدمات انجام دیں،جہاں انہوں نے آپریشنز کے کوآرڈینیشن، انضمام، جوائنٹنس، فورس ڈیولپمنٹ اور سروس تینوں پالیسیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وائس ایڈمرل سنجے وتسائن کی شادی سریتا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے ۔جو معاشیات گریجویٹ ہے جس نے انڈین اسکول آف بزنس سے ایم بی اے مکمل کیا ہے جبکہ ان کی اکلوتی بیٹی نے ہیومینٹیز میں گریجویشن کیا ہے ۔
16AY.jpeg)
B6U6.jpeg)
JG7M.jpeg)
89X7.jpeg)
********
(ش ح۔م ح ۔م ش)
U:3773
(Release ID: 2151218)