تعاون کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو کے وزیر جناب امت شاہ نے کابینہ کے ذریعے آئندہ چار برسوں کے لیے این سی ڈی سی کو 2000 کروڑ روپے کی امداد دینے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم مودی کے ’سہکار سے سمردھی‘ کے منتر کے مطابق، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے
اس فیصلے سے کوآپریٹیو کو نئے پروجیکٹ شروع کرنے، پلانٹس کو بڑھانے اور قرض دینے میں مدد ملے گی، جس سے کوآپریٹیو سے وابستہ کروڑوں ممبران کو فائدہ پہنچے گا، خواتین خود انحصار ہوں گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے
Posted On:
31 JUL 2025 7:46PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیوکے وزیر جناب امت شاہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے آئندہ چار برسوں کے لیے نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کو 2000 کروڑ روپے کی امداد دینے پر شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیوکے وزیر جناب امت شاہ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "وزیر اعظم مودی جی کے 'سہکار سے سمردھی' کے منتر کے مطابق، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NCDC) دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آج مرکزی کابینہ نے 2000 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی ہے۔ اس سے کوآپریٹیو کو نئے پروجیکٹ شروع کرنے، پلانٹس کو بڑھانے اور قرض دینے میں مدد ملے گی، جس سے کوآپریٹیو سے وابستہ کروڑوں ممبران مستفید ہوں گے، خواتین خود انحصار ہوں گی اور نوجوانوں کو ملک بھر میں کوآپریٹو سیکٹر کی جانب سے، میں اس فلاحی فیصلے کے لیے مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایک اور پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور اس سمت میں ایک اور اہم فیصلے میں، مرکزی کابینہ نے 'پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا' کے لیے کل 6,520 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی ہے، جس میں 1,920 کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی شامل ہے۔ اس سکیم کے تحت 50 ملٹی- پروڈکٹ فوڈ آئیراڈی ایشن یونٹ اور 100 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، جو خوراک کے تحفظ کو فروغ دیں گی، خوراک کی حفاظت اور معیار کو بہتر بنائیں گی اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمتیں ملیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیوکے وزیر نے کہا کہ مودی حکومت ہم وطنوں کو تیز رفتار ریل نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرکے ان کے سفر کو مزید خوشگوار اور قابل رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سمت میں، مرکزی کابینہ نے مشرقی، وسطی اور مغربی خطوں کی 6 ریاستوں کے 13 اضلاع میں 4 ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ 11,169 کروڑ روپئے کی لاگت والے یہ پروجیکٹ ریلوے نیٹ ورک کو مزید 574 کلومیٹر تک پھیلا دیں گے، جس سے کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی، صنعت اور تجارت کو تقویت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
*****
ش ح۔ ف خ ۔ ت ع
UN-NO-3759
(Release ID: 2151093)