وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی، وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف 39 سالہ شاندار خدمات کے بعد سبکدوش

Posted On: 31 JUL 2025 11:33AM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی آج ریٹائر ہو گئے، اس کے ساتھ ان کے39؍ سالہ شاندار فوجی کریئر کا اختتام ہو گیا۔اس موقع پر انہوں نے وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف(وی سی او اے ایس) کے عہدے سے بھی سبکدوشی اختیار کرلی۔

لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی کا قابلِ فخر سفر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے شروع ہوا اور دسمبر 1985 میں  انہیں دی گڑھوال رائفلز میں کمیشن  ملا۔ نہایت ذہین اور علمی صلاحیتوں کے حامل افسر سبرامنی نے کنگز کالج لندن سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور مدراس یونیورسٹی سے دفاعی امور میں ایم فل کیا۔اپنے کریئر کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی نےمختلف اقسام کے آپریشنل اور جغرافیائی ماحول میں  کمان، عملے اور تدریسی ذمہ داریاں انجام دیں۔ مغربی اور شمالی سرحدوں کے تناظر میں ان کی حکمتِ عملی اور عملی بصیرت نے ملک کی دفاعی تیاریوں اور قومی سلامتی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں پرم وشِشت سیوا میڈل، اَتی وشِشت سیوا میڈل، سینا میڈل، اور وشِشت سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ ہندوستانی  فوج اُن کی تقریباً چار دہائیوں پر محیط مثالی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اُن کے آئندہ  تمام کاموں میں مسلسل اور نشاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہے۔

****

U.N-3667

(ش ح۔ ۔ش ا)


(Release ID: 2150608)