ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اسکلز 2025 رجسٹریشن شروع:ملک کے بہترین ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز

Posted On: 29 JUL 2025 11:40AM by PIB Delhi

تمام تیار ہوچکی ہیں اوراب سب کی توجہ  ہندوستان کے اگلی نسل کے اسکل چیمئین پر مرکوز ہے کیونکہ انڈیا اسکلز مقابلہ (آئی ایس سی) 2025 کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ، پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر مندی کی ترقی میں امتیاز کا جشن منانے کے لیے ملک کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ حکومت ہند کی ہنرمندی کی ترقی اور صنعتکاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) نے آج آئی ایس سی 2025 کے لیے رجسٹریشن لنک کھول دیا ہے۔ اس مقابلے میں 63 مہارتیں شامل ہوں گی جن کے لیے تمام 36 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کے شرکاء مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب  (ایس آئی ڈی ایچ) پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن آن لائن مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

یہ دو سال میں ایک بار ہونے والا مقابلہ ہندوستان کے سب سے زیادہ باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت کرنے، اُن کو فروغ دینے اور انعام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ انہیں ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن(ڈبلیو ایس سی)2026 جیسے بین الاقوامی مراحل پر قوم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ ڈبلیو ایس سی دنیا کے نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے مہارت کا سب سے بڑا بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس میں 60 سے زیادہ مہارتوں میں نوجوانوں کے ہنر اور مہارت کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم میں کیریئر بنانے اور آج کی معیشت میں ہنر مندانہ کام کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس مقابلہ میں تمام ہندوستانی شہری حصہ لے سکتےہیں، جس میں شرکاء کو عمر کے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔ کم از کم عمر 16 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 25 سال ہے۔ عام طور پر، شرکاء کی پیدائش 1 جنوری 2004 کو یا اس کے بعد ہونی چاہیے۔ سائبر سکیورٹی، میکیٹرونکس، ایئر کرافٹ مینٹیننس، دیگر کے علاوہ کچھ جدید ٹیکنالوجی کی مہارتوں کے لیےشرکاء کی پیدائش 1 جنوری 2001 کو یا اس کے بعد ہونی چاہیے۔

انڈیا سکلز 2025ایک منظم اور کثیر سطحی انتخاب کے عمل کی پیروی کرتا ہے۔ ہر شریک صرف ایک مہارت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس مقابلہ کے دو بنیادی ٹریکس ہیں۔ ٹریکI میں ریاستی سطح کے مقابلے شامل ہیں جو ریاستی ہنر مندی کے فروغ کے مشنز (ایس ایس ڈی ایم) کے ذریعے منعقد کرائے جائیں گے، جبکہ ٹریکII کی قیادت سیکٹر اسکل کونسلز (ایس ایس سی) کے ذریعے کی جاتی ہے اس مہارت کے لیے جو ریاستوں/یوٹیز کی طرف سے منتخب نہیں کیے جاتے ہیں۔ دونوں ٹریک علاقائی مہارت کے مقابلوں (آر ایس سی) میں شامل ہوں گے، اس کے بعد بوٹ کیمپ اور فائنل قومی مقابلہ ہوگا۔ اس مقابلے میں انفرادی اور ٹیم پر مبنی دونوں مہارتیں شامل ہیں، جو ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل کی طرف سے شناخت کردہ زمروں کے عین مطابق ہیں۔

علاقائی مقابلے پانچ زونز- شمال، جنوب، مشرق، مغربی اور شمال مشرق میں کرائے جائیں گے، جبکہ فائنل انڈیا اسکلز قومی مقابلہ ایم ایس ڈی ای مرکزی طور پر منعقد کرے گا۔ قومی مقابلہ جیتنے والوں کو ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن 2026 اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے وسیع تربیت اور رہنمائی ملے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے www.skillindiadigital.gov.inپر جائیں۔

رجسٹریشن لنک-

https://www.skillindiadigital.gov.in/account/register?returnUrl=%2Findia-skills-2025&utm_source=BannerClicks&utm_medium=Web&utm_campaign=IndiaSkills

*******

ش ح۔ک ح۔ ع ن

U NO:3491


(Release ID: 2149648)