وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی
Posted On:
26 JUL 2025 6:47PM by PIB Delhi
مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔
وزیر اعظم نے مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو کے ہمراہ ریپبلک اسکوائر پر یوم آزادی کی پریڈ ملاحظہ کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مالدیپ کے عوام اور حکومت کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ تقریبات میں مالدیپ کی قومی دفاعی افواج اور دیگر مقامی اکائیوں کی جانب سے ایک شاندار پریڈ کی نمائش کی گئی، اس کے ساتھ ثقافتی پرفارمنس کا ایک سلسلہ بھی پیش کیا گیا جو ایک جدید قوم کے طور پر مالدیپ کی کامیابیوں پر مبنی تھا۔
وزیر اعظم نے صدر معزو اور مالدیپ کے عوام کا، ان کی شاندار دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر ان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سال 2025 ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 برسوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3389
(Release ID: 2148923)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam