الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپس حکومت ہند کے تعاون سے ریکارڈ سرمایہ کاری کو راغب کررہے ہیں،
Posted On:
24 JUL 2025 5:19PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ڈیزائن سے منسلک رعایات (ڈی ایل آئی) اسکیم اور چپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی 2 ایس) پروگرام کے تحت حمایت یافتہ اسٹارٹ اپس اب نمایاں ترقی حاصل کر رہے ہیں۔
نیتراسیمی کو 107 کروڑ روپے کی وی سی سرمایہ کاری حاصل
نیتراسیمی، جو حکومت کی چپ ڈیزائن اسکیم کے تحت حمایت یافتہ ایک اسٹارٹ اپ ہے، نے 107 کروڑ روپے کی وینچر کیپیٹل (وی سی) سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ یہ کمپنی سمارٹ ویژن، سی سی ٹی وی کیمروں، اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ایپلی کیشنز کے لیے چپس بنانے پر کام کر رہی ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ، جناب اشونی ویشنو نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور کہا، "بھارت کے پاس نمایاں ڈیزائن صلاحیتیں موجود ہیں۔ بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے ڈیزائن ان انڈیا کو تعاون دینے کے ساتھ، نیتراسیمی کی کامیابی دیگر بھارتی اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
بھارتی اسٹارٹ اپس کے لیے 234 کروڑ روپے کا عہد
2022 میں ڈی ایل آئی اسکیم کے آغاز سے اب تک:
حکومت نے 22 کمپنیوں کے چپ ڈیزائن پروجیکٹس کے لیے 234 کروڑ روپے کی حمایت کا وعدہ کیا ہے، جن کی کل پروجیکٹ
لاگت 690 کروڑ روپے ہے۔
یہ چپس سی سی ٹی وی کیمروں، موبائل نیٹ ورکس، سیٹلائٹس، کاروں، سمارٹ ڈیوائسز وغیرہ میں استعمال ہوں گی۔
ان اسٹارٹ اپس نے مل کر وی سی سرمایہ کاروں سے 380 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔
پانچ اسٹارٹ اپس نے عالمی چپ مینوفیکچررز کے ساتھ اپنے چپ ڈیزائنز بنائے اور ان کی جانچ کی ہے۔
72 سے زائد کمپنیوں کو جدید سافٹ ویئر ٹولز تک رسائی دی گئی ہے تاکہ وہ چپس ڈیزائن کرنے میں مدد حاصل کر سکیں۔
نجی سرمایہ کاری کے ذریعے حمایت حاصل کرنے والے چند دیگر اسٹارٹ اپس کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- مائنڈ گروو ٹیکنالوجیز (سی سی ٹی وی چپ ڈیزائن) نے 85 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔
- فرمیونک ڈیزائن (سیٹلائٹ کمیونیکیشن چپ) نے 50 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔
- مورفنگ مشینز، ان کور سیمی کنڈکٹرز، اور بگ اینڈیئن سیمی کنڈکٹرز تیزی سے پروڈکشن مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
'پروڈکٹ نیشن' بننے کے جذبے کے تحت، حکومت نوجوان کمپنیوں کو چپ ڈیزائن میں جرات مندانہ اقدامات اٹھانے کی ترغیب دے رہی ہے، جبکہ نجی سرمایہ کار اب ان کی ترقی اور ان کے چپس کو مارکیٹ میں لانے کے لیے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3238 )
(Release ID: 2148078)