وزارت اطلاعات ونشریات
ڈی ڈی فری ڈش نے جنوبی بھارتی زبان کی زیادہ نمائندگی کے ساتھ اپنی رسائی بڑھائی
Posted On:
23 JUL 2025 4:32PM by PIB Delhi
ڈی ڈی فری ڈش پرسار بھارتی کا فری ٹو ایئر (ایف ٹی اے) ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) پلیٹ فارم ہے۔ اس کی رسائی دور دراز، سرحدی اور دیگر ناقابل رسائی علاقے سمیت پورے ملک میں ہے۔
ڈی ڈی فری ڈش پر دوردرشن کے مختلف قومی اور علاقائی چینلوں پر پروگراموں کے ذریعہ سرکاری فلیگ شپ اسکیموں اور عوامی بیداری مہموں کو پھیلایا جاتا ہے۔
اس نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنی پہنچ میں مسلسل ترقی کا تجربہ کیا ہے۔ صنعت کے تخمینے کے مطابق ، ڈی ڈی فری ڈش 2024 تک ملک بھر میں تقریبا 49 ملین گھرانوں تک پہنچ تی ہے۔ 2018 میں یہ تعداد 33 ملین تھی ، جو مثبت سامعین کی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔
حکومت نے ڈی ڈی فری ڈش پر جنوبی بھارتی زبان کے چینلوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے متعدد فعال اقدامات کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:
-
بہتر علاقائی نمائندگی کے لیے، ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم (2025 میں کیا گیا) کی ای-نیلامی میں جنوبی بھارتی زبان کے چینلوں کے لیے سلاٹ مختص کیا گیا ۔
-
جنوبی خطے میں نجی براڈکاسٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اہلیت کے اصولوں کو آسان بنایا گیا ہے
-
اس کے علاوہ، حالیہ ای-نیلامی میں تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم چینلوں کے لیے وقف سلاٹ پیش کیے گئے ۔
-
01.04.2025 سے ڈی ڈی فری ڈش پر تین اضافی جنوبی بھارتی زبان کے نجی چینلز یعنی ٹی وی 9 تیلگو ، آستھا کنڑ اور آستھا تیلگو شامل ہیں۔
دوردرشن کے اپنے علاقائی چینل، جیسے ڈی ڈی تمل، ڈی ڈی سپتگیری، ڈی ڈی چندنا، ڈی ڈی یاداگری اور ڈی ڈی ملیالم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چینلز کو تکنیکی طور پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ان کی نمائش کو بڑھانے کے لیے بہتر فروغ دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ڈی فری ڈش پر 27 تعلیمی چینل ز ہیں جو مختلف جنوبی بھارتی زبانوں میں پروگرام نشر کر رہے ہیں۔
یہ جانکاری اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں پیش کی۔
***
(ش ح - ع ا)
U. No. 3133
(Release ID: 2147577)