صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین ڈیفنس اسٹیٹ سروس، ملٹری انجینئر سروسز اور سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروسز کے زیر تربیت افسران نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
23 JUL 2025 1:07PM by PIB Delhi
انڈین ڈیفنس اسٹیٹ سروس ، ملٹری انجینئر سروسز اور سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروس کےزیر تربیت افسران (پروبیشنرز)نے آج (23 جولائی 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی ۔

انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تیز رفتار تکنیکی تبدیلی کے اس دور میں ڈیجیٹل حل کا انضمام ایک ضرورت ہے ۔ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ تکنیکی ترقی سے باخبر رہیں اور انہیں اپنے کام میں برتیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ، ڈرون پر مبنی زمینی سروے ، سیٹلائٹ امیجری اور جائیداد کے ریکارڈ کی دیکھ بھال کے لیے بلاک چین اب مستقبل کے تصورات نہیں ہیں بلکہ وہ حکمرانی کا حصہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے انہیں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبز طریقوں کو اپنانے ، قابل تجدید توانائی کے حل کو اپنانے ، بربادی کو کم کرنے اور چھاؤنی میں پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ۔

ملٹری انجینئر سروسز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ فوجی تعمیر کے شعبے میں ابھرتے ہوئے قائدین کے طور پر نوجوان ایم ای ایس افسران کی نہ صرف تعمیر کرنا بلکہ ذمہ داری کے ساتھ تعمیر کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دفاعی بنیادی ڈھانچے کے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو اپنانے پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ’آتم نربھر بھارت‘ کے قومی وژن کے مطابق ، ایم ای ایس ’میک ان انڈیا‘ پہل کے تحت مقامی مواد اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے ۔

سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آبی وسائل کی پائیدار ترقی اور پانی کا مؤثر انتظام پانی کی حفاظت اور ترقی کی کلید ہے ، خاص طور پر بدلتے آب و ہوا کے رجحانات کے تناظر میں ۔ صاف پانی فراہم کرکے اور پانی کے تحفظ کو فروغ دے کر ، ہندوستان صحت عامہ کو بہتر بنا سکتا ہے ، زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انجینئرنگ حل فراہم کرکے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سینٹرل واٹر انجینئرنگ سروس کے افسران کا تعاون، ملک کو قدرتی اور انسان ساختہ پانی کے بحرانوں کے خلاف زیادہ مؤثر بنائے گا ۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu Release No-3095
(Release ID: 2147252)