بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار ملک کی پہلی ریاست بنا جس کے سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی تعداد 1200 سے کم ہے؛ 12,817 نئے PS شامل کیے گئے


ایسے انتخاب کنندگان کی فہرست جنہوں نے ای ایف واپس نہیں کیے/ اپنے پتے پر نہیں ملے، تمام 12 بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے

یکم اگست کو، ای آر او ڈرافٹ انتخابی فہرستوں میں کسی بھی قسم کے اضافے/ حذف/ تصحیح کے لیے عوام سے اعتراضات طلب کریں گے - اس کے لیے پورا ایک مہینہ دستیاب ہوگا

Posted On: 21 JUL 2025 8:30PM by PIB Delhi

بہار ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کے سبھی پولنس اسٹیشنوں پر ووٹروں کی تعداد 1,200 سے کم ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاروں کو روکنے کے لیے بہار میں 12,817 نئے پولنگ اسٹیشنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بہار ایس آئی آر کے 24 جون 2025 کے آرڈر (صفحہ 2، پوائنٹ 6/7 اور صفحہ 7، پوائنٹ 2(a)) کے مطابق 1,500 ووٹر فی پی ایس کی پہلے کی حد پر نظر ثانی کر کے 1,200 ووٹر فی پی ایس کر دیا گیا تھا۔ 12,817 نئے پی ایس کو شامل کرنے کے بعد، بہار میں پی ایس کی کل تعداد 77,895 سے بڑھ کر 90,712 ہو جائے گی۔ بہار کی اس بڑی کامیابی کی پیروی دیگر ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کی جائے گی۔

2. سی ای او/ڈی ای او/ای آر او/بی ایل او نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں اور 29.62 لاکھ ووٹروں کی تفصیلی فہرستیں شیئر کی ہیں جن کے فارم ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں اور تقریباً 43.93 لاکھ ووٹروں کی بھی جو اپنے پتے پر نہیں ملے تھے۔ تمام 12 بڑی سیاسی جماعتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلعی صدور اور تقریباً 1.5 لاکھ بی ایل اے کے ذریعے ان بقیہ ووٹرز سے رابطہ قائم کریں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت پوری انتخابی مشینری ایک مشن موڈ میں مل کر کام کرے تاکہ 01 اگست 2025 کو شائع ہونے والی انتخابی فہرست کے مسودے سے کوئی اہل ووٹر باہر نہ رہے۔

3. یکم اگست 2025 سے عوام کا کوئی بھی رکن 24.06.2025 (صفحہ 2/ پیرا 7) کے ایس آئی آر آرڈر کے مطابق، ڈرافٹ انتخابی فہرستوں میں کسی بھی قسم کے اضافے/ حذف/ تصحیح کے لیے اعتراضات درج کر سکتا ہے۔

 

4.

کل ووٹرز (24 جون 2025 تک)

7,89,69,844

فیصد

5.

موصول ہونے والے گنتی کے فارم

7,16,03,218

90.67%

6.

ڈیجیٹائز کیے گئے گنتی کے فارم

7,08,59,670

89.73%

7.

ووٹرز جو اب تک اپنے پتے پر نہیں ملے

43,92,864

5.56%

7.1

اب تک فوت شدہ ووٹروں کی تعداد

16,55,407

2.1%

7.2

اب تک مستقل طور پر شفٹ ہونے والے ووٹروں کی تعداد

19,75,231

2.5%

7.3

متعدد جگہوں پر اندراج شدہ ووٹروں کی تعداد

7,50,742

0.95%

7.4

ایسے ووٹر جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا

11,484

0.01%

8.

احاطہ کیے گئے کُل ووٹر (5+7)

7,59,96,082

96.23%

9.

باقی گنتی کے فارم ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔

29,62,762

3.77%

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

21-07-2025

                                                                                                                                       U: 3000

 


(Release ID: 2146653)