پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس کا انعقاد، 40 جماعتوں کے 54 رہنماؤں بشمول مرکزی وزراء کی شرکت


یہ مانسون اجلاس مجموعی طور پر 21 نشستوں پر مشتمل ہوگا جو 32 دنوں کی مدت پر محیط ہوگا: جناب کرن رجیجو

Posted On: 20 JUL 2025 8:21PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2025 سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود، کیمیکلز و فرٹیلائزرز اور راجیہ سبھا میں ایوان کے قائد جناب جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں منعقد ہوا۔

یہ اجلاس مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور و اقلیتی امور جناب کرن رجیجو کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال، نیز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل. مروگن بھی موجود تھے۔

کل 40 سیاسی جماعتوں کے 54 رہنماؤں بشمول وزراء نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JJ1M.jpg

ابتداءً میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود جناب جگت پرکاش نڈا نے ابتدائی کلمات ادا کیے اور اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد اجلاس کی کارروائی کو مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور نے آگے بڑھایا۔

انہوں نے رہنماؤں کو مطلع کیا کہ پارلیمان کا مانسون اجلاس 2025 پیر، 21 جولائی 2025 سے شروع ہوگا اور حکومت کے کام کاج کی نوعیت کے مطابق یہ اجلاس جمعرات، 21 اگست 2025 کو اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔

اس دوران دونوں ایوانوں کی کارروائی منگل، 12 اگست 2025 کو ملتوی کی جائے گی اور پیر، 18 اگست 2025 کو دوبارہ شروع کی جائے گی تاکہ یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اجلاس مجموعی طور پر 21 نشستوں پر مشتمل ہوگا، جو 32 دنوں کی مدت پر محیط ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LK37.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IGSU.jpg
 

جناب رجیجو نے مزید اطلاع دی کہ اس اجلاس کے دوران قانون سازی اور دیگر سرکاری امور سے متعلق تقریباً 17 نکات کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں زیرِ بحث لایا جائے گا۔

وزیر برائے پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایوان بالا اور ایوان زیریں کے قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی اہم مسئلے پر بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اختتامی مرحلے میں جناب نڈا نے اجلاس میں شرکت کے دوران خیالات کے اظہار اور فعال و مؤثر شرکت پر تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ پارلیمانی امور نے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل کا نوٹس لیا ہے اور ان پر قواعد و ضوابط کے مطابق مجاز حکام کی جانب سے مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مانسون اجلاس 2025 کے دوران زیر غور لائے جانے والے مجوزہ بلوں کی فہرست

اوّل – قانون سازی سے متعلق امور

  1. بل آف لیڈنگ بل، 2024
  2. کارگو کی سمندری ترسیل بل، 2024
  3. ساحلی شپنگ بل، 2024
  4. ریاست گوا کی اسمبلی حلقہ بندیوں میں درج فہرست قبائل کی نمائندگی کی دوبارہ ترتیب سے متعلق بل2024
  5. مرچنٹ شپنگ بل، 2024
  6. انڈین پورٹس بل، 2025
  7. انکم ٹیکس بل، 2025
  8. منی پور گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل، 2025 (ایک آرڈیننس کی جگہ لینے کے لیے)
  9. جن وشواس (شقوں میں ترمیم) بل، 2025
  10. انڈین انسٹیٹیوٹس آف مینیجمنٹ (ترمیمی) بل، 2025
  11. ٹیکسیشن لاز (ترمیمی) بل، 2025
  12. جیو ہیریٹیج سائٹس اور جیو ریلکس (تحفظ اور دیکھ بھال) بل، 2025
  13. مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2025
  14. نیشنل اسپورٹس گورننس بل، 2025
  15. نیشنل اینٹی ڈوپنگ ترمیمی بل، 2025

دوم – مالی امور

  1. منی پور کے لیے مالی سال 2025-26 کے مطالباتّ زر پر بحث اور رائے دہی اور متعلقہ منظوری بل کا تعارف، غور و خوض اور منظوری / واپسی۔

سوم – دیگر امور

  1. ایک قرار داد جس کے ذریعے منی پور ریاست کے سلسلے میں 13 فروری 2025 کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 356(1) کے تحت صدرِ جمہوریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے ذریعے نافذ صدر راج میں توسیع کی منظوری طلب کی گئی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2924


(Release ID: 2146265)