وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے وَن مہوتسو تقریبات میں معزز ججوں کی پرجوش شرکت کی ستائش کی

Posted On: 19 JUL 2025 7:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  آج، وَن مہوتسو تقریبات میں معزز ججوں کی پرجوش شرکت کی ستائش کی، اس شرکت سے ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں شہریوں کو ترغیب فراہم کرانے میں ان کا کردار اجاگر ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت  ملک گیر پہل قدمی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کو نئی رفتار عطا کرے گی، جس کا مقصد لوگوں کو ان کی ماؤں کے تئیں خراج عقیدت کے طور پر درخت لگانے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے۔

دہلی -این سی ٹی  کی حکومت کے وزیر جناب منجندر سنگھ سرسا کے ذریعہ ایکس پر کی گئی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لکھا:

’’وَن مہوتسو میں معزز ججوں کی شرکت ہر کسی کو ترغیب فراہم کرنے والی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ’ایک پیڑ میں کے نام‘ مہم کو اس سے ایک نئی رفتار حاصل ہوگی۔

#EkPedMaaKeNaam ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2914


(Release ID: 2146172)