وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان اے آئی سے چلنے والی اختراع کے ساتھ عالمی تخلیقی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے: اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو
جناب جاجو نے ہندوستان کے معروف اے آئی اسٹارٹ اپس کو ویوو ایکس اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پلیٹ فارم پر کلا سیتو اور بھاشا سیتو چیلنجز میں حصہ لینے کی دعوت دی
Posted On:
17 JUL 2025 5:23PM by PIB Delhi
ملک بھر میں ہر زبان میں معلومات تک جامع ابلاغ اور آخری میل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اے آئی پر مبنی حل اپنانے کی طرف بڑھ رہی ہے جو لسانی تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے آج حیدرآباد کے ٹی ہب میں اے آئی/ایم ایل پر مبنی ٹیکنالوجی کے حل پر کام کرنے والے ملک بھر کے انکیوبیٹرز اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ میٹنگ کی۔ ٹی-ہب کے سی ای اوزور ٹی- ہب میں میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ شرکاء میں آئی آئی ٹی حیدرآباد اور این آئی ٹیز سنٹرز آف ایکسیلنس جن میں فعال اختراعی سیل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے بھی شامل تھے۔
اس موقع پر میٹنگ میں شامل لوگوں سے جناب جاجو نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تخلیقی معیشت کو متحرک کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے ویووایکس اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پلیٹ فارم نے ‘کلا سیتو’ اور ‘بھاشا سیتو’ چیلنجز بھی شروع کیے ہیں جو مستقبل کے لیے تیار ڈجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں اہم ہوں گے۔ جناب جاجو نے ہندوستان کے سرکردہ اے آئی اسٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ مندرجہ بالا چیلنجوں میں حصہ لیں اور دیسی اور توسیع پذیر حل تیار کریں جو ملک کے لسانی اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کریں۔


ویووایکس پورٹل https://wavex.wavesbazaar.com کے ذریعے اسٹارٹ اپ ‘کلا سیتو’ اور 'بھاشا سیتو’ چیلنجز کے لیے رجسٹر اور درخواست دے سکتے ہیں۔ چیلنجز کے لیے تکنیکی ضروریات اور دیگر تفصیلات کو ویووایکس پورٹل پر دیکھا اور ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ فائنلسٹ ٹیمیں نئی دہلی میں قومی جیوری کے سامنے اپنے حل پیش کریں گی۔ فاتح کو پورے پیمانے پر ترقی، آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن اور پی آئی بی کے ساتھ پائلٹ سپورٹ اور ویوایکس انوویشن پلیٹ فارم کے تحت انکیوبیشن کے لیے ٹائی اپ دیا جائے گا۔
ویوو ایکس ایک وقف شدہ سٹارٹ اپ ایکسلریٹر پلیٹ فارم ہے جو وزارت اطلاعات و نشریات کے ویووز پہل کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد میڈیا، تفریح اور زبان کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت کو فروغ دینا ہے۔ مئی 2025 میں ممبئی میں منعقدہ‘ویوو سمٹ’ میں ویوو ایکس نے 30 سے زیادہ امید افزا اسٹارٹ اپس کو پچنگ کے مواقع فراہم کیے تھے، جس سے سرکاری اداروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت ممکن ہوئی۔ ویوو ایکس ٹارگٹیڈ ہیکاتھنز، انکیوبیشن، مینٹرشپ اور قومی پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام کے ذریعے نئے آئیڈیاز کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
******
(ش ح – ظ ا- ع ر)
UR No. 2866
(Release ID: 2145702)