ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل جناب گری راج سنگھ کا جاپان کا سرکاری دورہ شروع، جاپانی ٹیکسٹائل صنعت کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
جناب گری راج سنگھ نے جاپان کے سرکاری دورے کا آغاز مہاتما گاندھی کے مجسمے پرگلہائے عقیدت پیش کئے،انہوں نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا
Posted On:
15 JUL 2025 2:48PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل، جناب گری راج سنگھ نے 14 جولائی 2025 کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں اپنے سرکاری دورے کا آغاز مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،انہوں نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جناب گری راج سنگھ نے ٹوکیو میں بھارت کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر جناب سبی جارج کی جانب سے منعقدہ بھارت-جاپان تعلقات اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں مواقع پر بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔
اس کے بعددنیا کی سرکردہ ملبوسات ریٹیل کمپنیوں میں سے ایک فاسٹ ریٹیلنگ کمپنی لمٹیڈکے صدر اورسی ای او جناب تاداشی یانائی کے ساتھ اسٹریٹیجک ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں فاسٹ ریٹیلنگ کی بھارت میں سورسنگ، مینوفیکچرنگ اور ریٹیل آپریشنز کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
جناب گری راج سنگھ نے اس کے بعد اسٹائلیم کمپنی کے قیادت کے ٹیم سے ملاقات کی، جو ایک معروف ٹیکسٹائل ٹریڈنگ اور اوای ایم کمپنی ہے اور انہیں بھارت میں پی ایم میترا پارکس اور دیگر حکومتی اقدامات کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی دعوت دی۔
ایک اہم ملاقات میں، جناب گری راج سنگھ نے ڈائسو انڈسٹریز کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی، جنہوں نے بھارت میں 200 اسٹورز کھولنے اور کاٹن مصنوعات کی تیاری کے اپنے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے انہیں بھارت کے مضبوط ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر اور حکومت کی فراہم کردہ مراعات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور بھارت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
دن کا اختتام جناب گری راج سنگھ کی قیادت میں جاپان کی اہم ٹیکسٹائل اور ملبوسات کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ ایک مکالمہ جاتی گول میز میٹنگ پر ہوا، جس میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فائبر پروڈکشن اور ٹیکسٹائل مشینری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سفیر جناب سبی جارج نے اس تقریب کے آغاز پر افتتاحی کلمات ادا کیے اورٹیکسٹائل کے ایڈیشنل سکریٹری جناب روہت کنسل نے اس شعبے میں حکومت کی اہم پالیسیوں اور ابھرتے ہوئے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
************
ش ح ۔ ض ر ۔ م ا
Urdu Release No-2766
(Release ID: 2144847)
Visitor Counter : 30