وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں ریلیز ہونے سے پہلےاین ایف ڈی سی اور انوپم کھیر پروڈکشنز کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘  کا پریمیئر نئی دہلی میں جاری  

Posted On: 14 JUL 2025 5:40PM by PIB Delhi

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی)نے انوپم کھیر پروڈکشنز کے اشتراک سے اپنی تازہ ترین فیچر فلم تنوی دی گریٹ کا ایک شاندار ریڈ کارپٹ پریمیئر 13 جولائی کو پی وی آر پلازا، کناٹ پلیس، نئی دہلی میں منعقد کیا۔ فلم کی نمائش شام 7:30 بجے شروع ہوئی۔

تنوی دی گریٹ ایک جذباتی اور متاثر کن کہانی ہے جو ایک نوجوان آٹزم سے متاثرہ لڑکی کی جدوجہد اور حوصلے کو پیش کرتی ہے، جو دنیا کے سب سے اونچے میدانِ جنگ میں کھڑے ہو کر وہ مقام حاصل کرتی ہے جہاں اُس کے مرحوم والد بھی نہ پہنچ سکے۔ فلم میں شبھانگی، انوپم کھیر، آئین گلین، پلوی جوشی، جیکی شراف، بومن ایرانی، ناصر، کرن ٹیکر اور اروند سوامی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

پریمیئر میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ریکھا گپتا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت کے چیف سکریٹری جناب دھرمیندر، سکریٹری خارجہ جناب وکرم مصری، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات، جناب سنجے جاجو اور حکومت و فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب ان کہانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو حوصلے، شمولیت اور انسانی جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔

2737 1.jpg

یہ فلم 18 جولائی 2025 کو پورے بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس میں ناظرین کو تنوی کے حوصلے، عزم اور مشکلات کے خلاف کامیابی کی غیر معمولی کہانی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

این ایف ڈی سی کے بارے میں:

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایف ڈی سی ) کو حکومت ہند نے 1975 میں قائم کیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد بھارتی فلمی صنعت کی مربوط، مؤثر اور منصوبہ بند ترقی کو فروغ دینا ہے، تاکہ یہ قومی اقتصادی پالیسی اور حکومت ہند کے وقتاً فوقتاً طے کردہ مقاصد کے مطابق ترقی کرے۔

یہ پریمیئر این ایف ڈی سی کے اُس پائیدار وژن کی توثیق کرتا ہے جو بااثر کہانیوں کی معاونت اور بامقصد سنیما کو فروغ دینے سے جُڑا ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں سے این ایف ڈی سی بھارت کے فلمی منظرنامے کو مؤثر اور انقلابی فلم سازی و شراکت داریوں کے ذریعے تشکیل دے رہا ہے۔

جیسے ہی این ایف ڈی سی اپنی 50ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے، ویسے ہی تنوی دی گریٹ اُس کے اُس مسلسل عزم کی ایک زندہ مثال ہے جو بامعنی، متاثر کن اور تبدیلی لانے والی کہانیوں کو بڑے پردے پر لانے کے لیے وقف ہے۔

*****

UR-2737

(ش ح۔ اس ک۔ ش ت)


(Release ID: 2144613)