ریلوے کی وزارت
بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی 21 کلومیٹر زیر سمندر سرنگ کا پہلا حصہ مہاراشٹر میں گھنسولی اور شلفاٹا کے درمیان کھل گیا
بھارت-جاپان پارٹنرشپ کے تحت ممبئی-احمد آباد بلیٹ ٹرین کو طاقتور بنانے کے لیےاگلے سلسلے کےجنرل ای 10 شنکانسن ٹرینیں
ای 10 شنکانسن ٹرینوں کو بھارت اور جاپان میں ایک ساتھ متعارف کرایاجائے گا
شنکانسن ٹیکنالوجی پورے 508 کلومیٹر بلیٹ ٹرین راہداری کو طقویت فراہم کرے گی، رفتار، سیکورٹی اوراعتماد کی نئی تشریح کرے گی
Posted On:
14 JUL 2025 4:02PM by PIB Delhi
بلیٹ ٹرین پروجیکٹ نے بی کے سی اور تھانے کے درمیان 21 کلومیٹر زیر سمندر سرنگ کے پہلے حصے کو کھولنے کا ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بلیٹ ٹرین پروجیکٹ نے حال ہی میں 310 کلومیٹر کی تعمیر مکمل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ٹریک بچھانے اوپر والے برقی تاروں، اسٹیشنوں اور پلوں کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ مہاراشٹر میں تعمیراتی کاموں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کام کاج اور کنٹرول کے لیے سسٹمز کی خریداری پر بھی پیش رفت اچھی طرح سے جاری ہے۔
رولنگ اسٹاک:جاپانی شنکانسن فی الحال ای 5 ٹرینیں چلا رہی ہے۔ اگلے سلسلے کی ٹرینیں ای10ہیں۔ جاپان اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت جاپانی حکومت نے ممبئی-احمد آباد بلیٹ ٹرین پروجیکٹ میں ای 10 شنکانسن ٹرینیں متعارف کرانے پراتفاق رائےکیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ای 10 کو ہندوستان اور جاپان میں ایک ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
جاپانی ٹیکنالوجی: پورے 508 کلومیٹر طویل راہداری کو جاپانی شنکانسن ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ رفتار،سیکور اعتماد کے لیے نئے معیارات مقرر کرے گا۔ یہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان وسیع اسٹریٹجک اور تکنیکی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
تیز رفتاری سے تعمیر: تمام سول کاموں میں تیزی سے کام جاری ہے۔ 310 کلومیٹر پل درہ تعمیر کیا گیا ہے۔ دریا کے 15 پل مکمل ہو چکے ہیں اور 4 تعمیری مراحل میں ہیں۔ 12 اسٹیشنوں میں سے 5 مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 3 اب تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔ بی کے سی کا اسٹیشن انجینئرنگ کا کمال ہے۔ اسٹیشن زمین سے 32.5 میٹر نیچے واقع ہو گا اور اس کی بنیاد زمین کے اوپر 95 میٹر اونچی عمارت کی تعمیر میں معاونت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
پائپ لائن میں مستقبل کی راہداری: ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ کی کامیابی ہندوستان میں مستقبل کی بلیٹ ٹرین کوریڈورز کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ مستقبل کی راہداری بھی زیر غور ہے۔
ترقی کی یہ قابل ذکر رفتار جدید عالمی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو انجام دینے کی ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس تبدیلی کے سفر میں جاپان ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اہم کردار ادا کرتا ہے۔
******
ش ح –م ع ۔اش ق
UR No. 2732
(Release ID: 2144590)