نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وارانسی میں 18 سے 20 جولائی 2025 تک ’یوتھ اسپرچوئل سمٹ‘      کا اعلان کیا


منشیات سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے ایک قومی روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تاریخی کاشی اعلامیے کا اعلان کیا جائے گا

قومی اجلاس میں 100 روحانی تنظیموں کے یوتھ ونگس انسداد منشیات مہم کی قیادت کریں گے

Posted On: 14 JUL 2025 3:44PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج ’وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یووا‘ کے موضوع پر ’یوتھ اسپرچوئل سمٹ‘بلانے کا اعلان کیا، جس کا مقصد بھارت کی یووا شکتی کو بااختیار بنانا اور نئی دہلی میں منشیات سے پاک معاشرے کو فروغ دینا ہے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا :’ نوجوان، وکست بھارت کے راستے امرت کال کے مشعل بردار ہیں ‘، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی 35 سال سے کم ہے، جن کی اوسط عمر صرف 28 سال ہے، ہمارے نوجوانوں کو قومی ترقی کا محرک بناتی ہے۔

سال 2047 تک وکست بھارت کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش اپیل کو دوہراتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری نوجوان نسل کو صرف  مستفدین کے طور پر ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی تقدیر کو بدلنے والے کے طور پر آگے آکر قیادت کرنی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ منشیات کا استعمال ہمارے نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے، جو ان کی  زندگی کے ایک اہم مرحلے میں رکاوٹ بنتا ہے اور قومی ترقی کے لیے ایک چیلنج ہے۔

 

 

اس فوری تشویش کو دور کرتے ہوئے، حکومت ہند، این جی اوز، تعلیمی اداروں، اور روحانی تنظیموں کے ساتھ شراکت میں، ایک ہمہ جہت، شمولیاتی اور مستقبل پر مرکوز انسداد منشیات کی مہم شروع کر رہی ہے۔ اس کوشش کا مرکز دریائے گنگا کے مقدس گھاٹ پر تین روزہ چوٹی کانفرنس ہے، جہاں 100 روحانی تنظیموں کے یوتھ ونگس سے 500 نوجوان مندوبین اکٹھے ہو کر منشیات کی لت کے خاتمے کے لیے محاسبہ ، غور وفکر اور قابل عمل حکمت عملی بنائیں گے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے تصدیق کی کہ یہ چوٹی اجلاس بنیادی  سطح پر ایک بڑے پیمانے پر تحریک - جن آندولن - کے لیے راہ ہموار کرے گا تاکہ منشیات کے ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے، انہیں جڑ سے ختم کیا جا سکے اور منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر کی جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چوٹی کانفرنس کے اختتام پر، تاریخی کاشی اعلامیہ کی نقاب کشائی کی جائے گی، جس میں اجتماعی عزم کو شامل کیا جائے گا اور منشیات سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے ایک قومی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

کانفرنس میں چار مکمل اجلاسوں کا احاطہ کیا جائے گا: نشے کو سمجھنا اور نوجوانوں پر اس کے اثرات؛ منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس اور تجارتی مفادات کو ختم کرنا؛ مؤثر مہم اور آؤٹ ریچ؛ اور 2047 تک نشہ مکت بھارت  کے لیے ایک جامع وابستگی کا خاکہ تیار کرنا۔ ماہرین کے اہم خطابات، زیر نگرانی پینل مباحثے اور اوپن وائٹ بورڈ فورم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر مندوب اس قومی حکمت عملی کی تشکیل میں اپنا تعاون دیں۔

مائی بھارت کے رضاکاروں کے غیر متزلزل جذبے کی بنیاد پر، جنہوں نے ہر قومی موقعہ کو مائی بھارت  کے رضاکاروں کی قیادت میں پد یاترا کے ذریعے وکست بھارت کے وژن سے جوڑا ہے، مرکزی وزیر نے 26 جولائی کو وجے دیوس کے موقع پر کارگل میں ایک خصوصی پدیاترا کا بھی اعلان کیا۔ یہ پیدل جلوس، جس میں مقامی نوجوانوں، مائی بھارت یوتھ کلبوں اور فوج کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا، فٹ انڈیا تحریک کو فروغ دیتے ہوئے ہمارے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

یوتھ اسپرچوئل سمٹ اور کارگل وجے دیوس پدیاترا سے متعلق تمام تفصیلات مائی بھارت پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in/) پر دستیاب کرائی جائیں گی۔

************

ش ح۔ض ر۔ ج ا

 (U: 2731) 


(Release ID: 2144535)