صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 14 سے 15 جولائی تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی

Posted On: 13 JUL 2025 5:29PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 14 سے 15 جولائی 2025 تک اُڈیشہ (بھوبنیشور اور کٹک) کا دورہ کریں گی۔

14 جولائی کو صدر جمہوریہ ہند آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھوبنیشور کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔

15 جولائی کو، صدر جمہوریہ ہند کٹک میں راونشا یونیورسٹی کے 13ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی اور راونشا گرلز ہائی اسکول کی تین عمارتوں کی ازسر نو ترقی  کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ موصوفہ آدی کوی سرلا داس کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گی اور کٹک میں کلنگ رتن ایوارڈ-2024 بھی پیش کریں گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2707


(Release ID: 2144399)