زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کپاس کی پیداوار پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کا اعلان کیا
‘‘کپاس کی پیداوار پر ایک خصوصی میٹنگ 11 جولائی 2025 کو کوئمبٹور میں ہوگی’’ – جناب شیوراج سنگھ چوہان
‘‘کپاس کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے’’– جناب چوہان
مرکزی وزیر زراعت نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسان بھائیوں اور بہنوں سے تجاویز بھی طلب کی ہیں
Posted On:
09 JUL 2025 6:11PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج فصلوں سے متعلق میٹنگوں کے سلسلے کے حصے کے طور پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کپاس کی پیداوار پر 11 جولائی 2025 کو کوئمبٹور میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ہندوستان کے کسان بھائیوں اور بہنوں سے تجاویز بھی طلب کیں۔
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں کہا:
‘‘کپاس اگانے والے میری پیاری بہنوں اور بھائیوں ’’
ہمارے ملک میں کپاس کی پیداواراس وقت کافی کم ہے۔ حالیہ دنوں میں، بی ٹی کپاس کو متاثر کرنے والے ٹی ایس وی وائرس کی وجہ سے پیداوار میں مزید کمی آئی ہے۔ کپاس کی پیداوار تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے ہمارے کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہمارا عزم ہے کیونکہ ہمارا مقصد موسمیاتی طورپر لچکدار، اعلیٰ معیار کے بیج تیار کرنا ہے جو وائرل حملوں کا مقابلہ کر سکیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ہم نے 11 جولائی 2025 کو صبح 10 بجے کوئمبٹور میں ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں کپاس اگانے والے کسانوں کے نمائندے، کسان تنظیمیں، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (بشمول آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل) کے نامور سائنسداں، کپاس پیدا کرنے والی ریاستوں کے وزرائے زراعت، ریاستی حکومت کے افسران، کپاس کی صنعت کے نمائندے، اور زرعی یونیورسٹی کے ماہرین شامل ہوں گے۔
‘‘میری پیاری بہنوں اور بھائیوں، ہم کپاس کی پیداواراور معیار دونوں کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے میں بےحدمصروف ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس معاملے پر کوئی مشورے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ٹول فری نمبر: 18001801551 پر کال کریں اور شئیر کریں۔ میں آپ کی تجاویز پر انتہائی سنجیدگی سے غور کروں گا، اور ہم مل کر اپنے ملک میں کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کریں گے۔’’
********
ش ح۔ض ر۔ت ا
U.No-2602
(Release ID: 2143475)