وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے برازیل میں بھارتی برادری کی جانب سے گرمجوشی بھرے خیرمقدم کی تعریف کی

Posted On: 06 JUL 2025 8:28AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیریو میں اپنے گرمجوشی بھرے استقبال کے لیے برازیل میں سکونت پذیر بھارتی برادری کی ستائش کی۔ جناب مودی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ کس طرح بھارتی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں اور بھارت کی ترقی کے تئیں بھی جذباتی ہیں۔ جناب مودی نے خیرمقدم کی جھلکیاں بھی ساجھا کیں۔

ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’برازیل کی بھارتی برادری کے اراکین نے ریو ڈی جنیریو میں بہت ہی شاندار خیرمقدم کیا۔ یہ حیرت انگیز ہے کہ وہ کس طرح بھارتی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں اور بھارت کی ترقی کے تئیں بھی بہت جذباتی ہیں! خیرمقدم کی چند جھلکیاں یہاں ملاحظہ کریں۔۔۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2481


(Release ID: 2142654)