امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے  پونے میں پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل کا بھومی پوجن کیا


آئندہ  دنوں میں یہاں تعمیر کئے  جانے والے میڈیکل کالج اور ریسرچ سنٹر میں 6 ہزار سے زائد طلباء میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر سکیں گے

پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل نے طبی خدمات، تعلیم اور طبی تحقیق کے کام کو ایک نئی سمت، نئے نقطہ نظر اور نئے دور کے ساتھ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

گزشتہ 11 سالوں میں مودی حکومت نے ملک کے شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے کے تمام انتظامات ایک سوچے سمجھے اور جامع  نقطہ نظر   کے ساتھ کیے ہیں

مودی حکومت نے میڈیکل کالجوں میں سیٹوں کی تعداد کو دوگنا کیا، پوسٹ گریجویٹ سیٹوں میں 2.5 گنا اضافہ کیا اور پی ایم جن اوشدھی کیندر کے ذریعے غریبوں کو صرف 20 فیصد قیمت پر ادویات دستیاب کرائیں

پچھلی حکومت میں صحت کا بجٹ 37 ہزار کروڑ روپے تھا اور 2025-26 میں مودی جی نے اسے بڑھا کر 1 لاکھ 37 ہزار کروڑ روپے کر دیا

Posted On: 04 JUL 2025 7:19PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے پونے میں پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل (پی ایچ آر سی ) کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور تعاون کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول سمیت کئی معززین موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پونے شہر کے ساتھ ساتھ ریاست بھر سے 6 ہزار طلبہ میڈیکل کالج اور ریسرچ سنٹر میں میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 ایکڑ کا یہ علاقہ آنے والے وقت میں پونے اور پورے مغربی مہاراشٹر کی خدمت کے لئے دستیاب ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک نئی سمت، ایک نئے تناظر اور ایک نئے دور کی شروعات کے وژن کے ساتھ پی ایچ آر سی لائف سائنس آرگنائزیشن نے طبی خدمات، تعلیم اور طبی تحقیق کو 1.4 ملین مربع فٹ کے رقبے کے ساتھ 14 ایکڑ پر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں نریندر مودی کی مرکزی حکومت نے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی صحت کو بہتر اور مضبوط کرنا شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے 15 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے اور مودی جی نے چھوٹے بچوں اور نوجوانوں میں صفائی کی ثقافت کو فروغ دینے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے یوگا ڈے شروع کیا جو جسم، دماغ اور روح کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ انڈیا کے ذریعے ملک میں ایک نیا کلچر پیدا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مشن اندر دھنش کے تحت، ملک بھر میں نوزائیدہ سے لے کر 16 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے مفت دستیاب کرائے گئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے غریبوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے میڈیکل سیٹوں کو دوگنا کیا، پوسٹ گریجویٹ سیٹوں میں بھی ڈھائی گنا اضافہ کیا اور پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کے ذریعے غریبوں کو صرف 20 فیصد قیمت پر ادویات دستیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013-14 میں حکومت ہند کا صحت کا بجٹ 37 ہزار کروڑ روپے تھا اور 2025-26 میں مودی جی نے اسے مجموعی نظریہ کے ساتھ بڑھا کر 1 لاکھ 37 ہزار کروڑ روپے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں 730 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز بنائے، 3382 پبلک ہیلتھ یونٹ بنائے اور 602 کریٹیکل کیئر بکس بنائے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے یہ تمام انتظامات ملک کے شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک سوچے سمجھے مجموعی نقطہ نظر کے ساتھ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اس میں میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ پر  ایک طرح سے صحت کو چھونے والے ہر پروگرام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرہ متحد نہیں ہوتا اور صحت کی حفاظت کا احساس عوامی تحریک نہیں بن جاتا، کوئی بھی حکومت ملک کے تمام شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی۔

****

ش ح۔ ف خ ۔ ت ع

U.No: 2472


(Release ID: 2142343) Visitor Counter : 4