وزارت خزانہ
این پی ایس کے تحت دستیاب ٹیکس فوائد یو پی ایس میں بھی ضروری تبدیلیوں کے ساتھ نافذ ہوں گے
Posted On:
04 JUL 2025 2:28PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے نے نوٹیفکیشن نمبر FS-1/3/2023-PR بتاریخ 24.01.2025 کے ذریعے مرکزی حکومت کی سول سروس میں بھرتی ہونے والوں کے لیے این پی ایس کے تحت ایک متبادل کے طور پر یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو متعارف کرایا تھا ۔ جو کہ 01.04.2025 سے نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کے تحت آنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کو یو پی ایس کے تحت شامل کرنے کے لیے ایک بار استعمال کئے جانے والا متبادل فراہم کرتا ہے۔
اس فریم ورک کو فعال کرنے کے لیے، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے پی ایف آر ڈی اے (این پی ایس کے تحت یونیفائیڈ پنشن اسکیم کا آپریشنلائزیشن) ضوابط 2025 کو 19 مارچ 2025 کو نوٹیفائی کیا۔
یو پی ایس کو مزید تقویت فراہم کرنے کی کوشش کے تحت حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ این پی ایس کے تحت دستیاب ٹیکس فوائد یو پی ایس پر ضروری تبدیلیوں کے ساتھ نافذ ہوں گے ، کیونکہ یہ این پی ایس کے تحت ایک متبادل ہے۔
یہ دفعات موجودہ این پی ایس ڈھانچے کے ساتھ برابری کو یقینی بناتے ہیں اور یونیفائیڈ پنشن اسکیم کا انتخاب کرنے والے ملازمین کو ٹیکس میں خاطر خواہ راحت اور مراعات فراہم کرتے ہیں۔
پنشن اصلاحات کے لیے حکومت کا عزم
ٹیکس فریم ورک کے تحت یو پی ایس کی شمولیت شفاف، لچکدار اور ٹیکس میں راحت دینے والے متبادلوں کے ذریعے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ سیکورٹی کو مضبوط کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اور قدم آگے بڑھاتی ہے۔
*************
ش ح ۔ ض ر۔ م الف
U. No. 2448
(Release ID: 2142163)
Visitor Counter : 3