دیہی ترقیات کی وزارت
ڈی اے وائی-این آر ایل ایم نے شیلانگ میں خوراک ، غذائیت اور صحت سے متعلق دو روزہ علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا
ایس ایچ جی کی قیادت میں ایف این ایچ ڈبلیو سے متعلق اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا
Posted On:
03 JUL 2025 11:30AM by PIB Delhi
دین دیال انتودیا یوجنا -نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) وزارت دیہی ترقی(ایم او آر ڈی)حکومتِ ہند نے ریاستی دیہی لائیولی ہڈ مشن (ایس آر ایل ایم) میگھالیہ کے اشتراک سے ایک دو روزہ علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا عنوان سنگٹھن، صحت، خوشحالی: خواتین کے اجتماعی اقدامات برائے خوراک، غذائیت، صحت اور صفائی تھا۔یہ ورکشاپ 30 جون اور 1 جولائی 2025 کو شیلانگ، میگھالیہ میں منعقد ہوئی۔

ورکشاپ کا مقصد خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی ایس )کی قیادت میں ایف این ایچ ڈبلیوسے متعلق مداخلتوں کو مضبوط بنانا، مختلف ریاستوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا، اور بھارت بھر سے کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے ماڈلز کو پیش کرنا تھا۔
اس کا مرکز ڈے-این آر ایل ایم فریم ورک کے تحت ایف این ایچ ڈبلیو سرگرمیوں کو شامل کرنا، مختلف محکموں، سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا، اور فیلڈ سے حاصل شدہ تجربات کو اجاگر کر کے جامع اور پائیدار پالیسیوں کی تشکیل میں مدد دینا تھا۔

اس تقریب میں جناب این این سنہا ، سابق سکریٹری ، حکومت ہند ، محترمہ اسمرتی شاران ، جوائنٹ سکریٹری ، وزارت دیہی ترقی ،جناب سبھی سی سادھو ، ڈائریکٹر ، سی اینڈ آر ڈی میگھالیہ اور جناب رام کرشن چتوری ، سی ای او ، ایس آر ایل ایم میگھالیہ نے شرکت کی ۔ ایم او آر ڈی ، اسٹیٹ مشن ڈائریکٹرز ، سی ای اوایس ، سی او اوایس ، اور ایف این ایچ ڈبلیو اسٹیٹ انچارج کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ 16 ریاستوں-آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، آسام ، گوا ، کرناٹک ، کیرالہ ، منی پور ، میزورم ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، سکم ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، تریپورہ ، مغربی بنگال اور میگھالیہ کے سی ایل ایف لیڈروں اور سی آر پی ایس نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔
پہلے دن مشرقی کھاسی پہاڑی ضلع کے لیتکروہ اور بھولا گنج بلاکس میں فیلڈ وزٹ کیے گئے ، جہاں مندوبین نے سی ایل ایف ، ایس ایچ جی ، اور کمیونٹی جینڈر اینڈ ہیلتھ ایکٹیوسٹس (سی جی ایچ اے) کے ساتھ بات چیت کی ۔ شرکاء نے کمیونٹی کے زیرِ انتظام ٹرانزٹ ہومز کا مشاہدہ کیا جو ادارہ جاتی زچگی کو فروغ دیتے ہیں ۔لکھپتی دیدی"سے ملاقات کی جو مختلف معاشی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور ایسے سی ایل ایف کا دورہ کیا جو مقامی مسائل کے اجتماعی حل پیش کر رہے تھے۔ خواتین کی قیادت میں زرعی و غذائی باغات اور بیبی شاور کی عملی نمائش جیسے اقدامات نے کمیونٹی پر مبنی جدتوں کا براہ راست مشاہدہ فراہم کیا۔
دوسرے دن معزز مہمانوں کی موجودگی میں افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، سی جی ایچ اے کے لیے یونیفارم کا اجرا کیا گیا جو ایک مضبوط بصری شناخت اور کمیونٹی صحت و صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے یکجہتی کے عزم کی علامت ہے۔ ایس ایل آرایم نے اپنے تجربات شیئر کیے،سی آر پی ایس نے اپنی عکاس آراء پیش کیں اور ریاستی سطح پر ایف این ایچ ڈبلیو اقدامات پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا۔ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف این ایچ ڈبلیو طریقہ کار، مصنوعات اور آگاہی مواد (آئی ای اسی) کو پیش کیا گیا، جسے سی آر پی ایس اور کمیونٹی رہنماؤں نے ترتیب دیا اور وضاحت کی۔ اس نمائش نے خود امدادی گروپس (ایس ایچ جی ایس)، فیڈریشن کیڈرز، وزارت دیہی ترقی (ایم او آر ڈی )، ریاستی افسران اور ماہرین کے درمیان بھرپور سیکھنے کے تبادلے کو ممکن بنایا۔جناب این۔ این۔ سنہا نے "وکست بھارت" کے حصول میں انفراسٹرکچر کے بجائے انسانی ترقی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آخری سرے تک خدمات کی فراہمی اور رویوں میں تبدیلی کے لیے ایس ایچ جی ایس کے کردار کو سراہا اور خاص طور پر پسماندہ طبقات کے لیے احتیاطی صحت میں زیادہ سرمایہ کاری کی اپیل کی۔
محترمہ ۔اسمرتی سرن نے زچگی اور بچوں کی صحت میں ان کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے سی جی ایچ اے کو "بینگنی رنگ کی ٹوپیوں میں جنگجو" کے طور پر سراہا ۔ انہوں نے ایس آر ایل ایم میں ہم آہنگی ( کنورجنس) ، فرنٹ لائن رول کی وضاحت ، اور ایف این ایچ ڈبلیو کی کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ جناب رام کرشن چتوری نے ایس ایچ جی کے زیر انتظام ٹرانزٹ ہومز اور وی او کے زیر انتظام وی آر ایف جیسی کمیونٹی کی قیادت والی اختراعات کے ذریعے میگھالیہ کے بحران سے تبدیلی کے سفر کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے ایس اے ایم کے معاملات میں 91 فیصد کمی کو مستقل ہم آہنگی اور مقامی قیادت سے منسوب کیا ۔
جناب سبھی سی سادھو نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اگرچہ میگھالیہ میں معاشرتی نظام مادری ہے لیکن فیصلہ سازی پر اب بھی مردوں کا غلبہ رہتا ہے۔ انہوں نے ایف این ایچ ڈبلیو جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے خواتین کے لیے ریزرویشن اور حکومتی عمل میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔جناب کنٹل مونی سرماہ بورڈولائی، ایس ایم ٖڈی آسام، ایس آر ایل ایم نے آسام کی دساسوترہ پر مبنی حکمتِ عملی بیان کی جو سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ ایس) کی قیادت میں صلاحیت سازی،ایس بی سی سیس اور ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مٹکا جلانے والے آلات ، تمباکو سے پاک گاؤں کی مہمات اور دودھ پلانے والے کونوں جیسی اختراعات پر روشنی ڈالی ۔آسام نے کم عمری کی شادیوں میں88 فیصد کمی اور زچگی کی اموات میں 33 فیصدکمی کی اطلاع دی ہے، اور اب وہ اپنے سنجوگ سیٹو کنورجنس ماڈل کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
محترمہ روزیٹا میری کوربہ، ڈپٹی کمشنر، ایسٹ کھاسی ہلز،نے ضلع میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنائے گئے غیر مرکزی اور ہم آہنگ ماڈل کو پیش کیا۔ اہم اقدامات میں دودھ پلانے کے لیے مخصوص جھونپڑیاں ،خواتین کے خود امدادی گروپوں کے ذریعے چلائی جانے والی کریچز، زرعی غذائیت کے باغات اور شدید غذائی قلت (ایس اے ایم ) کا شکار بچوں کے لیے ہدفی امداد شامل تھے۔ ادارہ جاتی ڈیلیوری میں اضافہ اور ماں و بچے کی اموات میں کمی جیسے نمایاں نتائج دیکھنے کو ملے۔کمیونٹی ریسورس پرسن (سی آر پی ) نےایس این ایچ ڈبلیو سے متعلق آگاہی پھیلانے، گاؤں کی سطح کی صحت اور صفائی کمیٹیوں(وی ایچ ایس این سی )کو مضبوط بنانے، اور ایس ایچ جی گھروں میں زرعی غذائیت کے باغات کے فروغ کے حوالے سے متاثر کن کہانیاں شیئر کیں۔ مقامی مہمات، اسکول پر مبنی تعلیمی ماڈلز، اور فضلہ انتظام کے لیے شراکت داری کے ذریعے وہ رویوں میں تبدیلی لا رہے ہیں اور خدمات کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔ان کی کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح ایس ایچ جی کی قیادت میں ہونے والے اقدامات صحت مند، بااختیار، اور ماحولیاتی شعور رکھنے والی کمیونٹی تشکیل دے رہے ہیں۔
ایس آر ایل ایم پینل مباحثے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح ایف این ایچ ڈبلیو کو ایس ایچ جی کی قیادت والی روزی روٹی کے اندر ضم کرنے سے معاشی اور صحت دونوں کے فوائد کو یقینی بنایا جاتا ہے ، جیسا کہ ناگالینڈ کے لکھپتی ماڈل میں دیکھا گیا ہے ۔ تمل ناڈو نے غذائیت سے متعلق کاروباری اداروں ، باجرے کے کیفے ، اسکول کے غذائیت سے متعلق پروگراموں اور خواتین صحت رضاکاروں کے ذریعے صحت کے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کی نمائش کی ۔ تریپورہ نے 2047 تک وکست بھارت کے حصول کے لیے ایس ایچ جی سے چلنے والے صحت کے فروغ ، احتیاطی نگہداشت اور نچلی سطح پر ہم آہنگی کو اہم قرار دیا ۔
ایک اجلاس میں بزرگوں کی دیکھ بھال پر روشنی ڈالی گئی، جس میں بھارت کی دیہی آبادی میں تیزی سے بڑھتی عمر رسیدگی اور سماجی تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ ہیپ ایج انڈیا نے ایک کمیونٹی پر مبنی پیرامڈ ماڈل پیش کیا، جو بزرگوں کے خود مدد گروپ ،موبائل ہیلتھ یونٹ، اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے عمر کے مطابق، باوقار نگہداشت اور شمولیت کو یقینی بناتا ہے۔کیرالہ ایس آر ایل ایم نے "کدمبشری" کے تجربے کو شیئر کیا، جس میں صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں باوقار روزگار پیدا کرنے والے کے4 کیئر اور سانتوانم جیسے کیئر اکانومی ماڈل نافذ کیے گئے۔بی یو ڈی ایس ادارے، ایل ایس جی آئی کے اشتراک سے ذہنی معذوری کا شکار افراد کی تعلیم اور روزگار میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اسٹرائیڈ پروگرام معاون آلات تیار کرتا ہے، اور نگہداشت و شمولیت کی کوششوں کو گہرا کرنے کے لیے نئی پہلیں بھی پیش کی گئیں۔نیشنل کانکلیو آن ایف ان ایچ ڈبلیو 2024 سے ابھرنے والے ایک عملی منصوبے پر بھی بات ہوئی، جو قومی مشاورت اور علاقائی ورکشاپس کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔غور و خوض کا مرکز ایف این ایچ ڈبلیو ترجیحات کو ادارہ جاتی منصوبہ بندی، صلاحیت سازی، اور کمیونٹی پلیٹ فارم میں شامل کرنا تھا۔آسام اور کیرالہ جیسی ریاستوں نے ایف این ایچ ڈبلیو کے انضمام اور نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کے دل چسپ ماڈل پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ص ج)
U. No.2400
(Release ID: 2141753)