محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے سوشل سیکورٹی کوریج کو بڑھانے کے لیے ایس پی آر ای ای 2025 کا آغاز کیا
Posted On:
02 JUL 2025 3:13PM by PIB Delhi
ملازمین ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے ہماچل پردیش کے شملہ میں منعقدہ اپنے 196ویں ای ایس آئی کارپوریشن اجلاس میں ایس پی آر ای ای 2025 (آجران و ملازمین کے اندراج کے فروغ کی اسکیم) کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس محنت و روزگار اور امور نوجوانان و کھیل کے مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ایس پی آر ای ای 2025
آجران و ملازمین کے اندراج کے فروغ کی اسکیم (ایس پی آر ای ای) 2025، جسے ای ایس آئی سی نے منظور کیا ہے، ایک خصوصی اقدام ہے جس کا مقصد ای ایس آئی ایکٹ کے تحت سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینا ہے۔ یہ اسکیم یکم جولائی سے 31 دسمبر 2025 تک فعال رہے گی اور کنٹریکچول اور عارضی ملازمین سمیت غیر رجسٹر شدہ آجران اور ملازمین کو بغیر کسی معائنے یا پچھلے واجبات کے مطالبے کے اندراج کا ایک بار کا موقع فراہم کرے گی۔
ایس پی آر ای ای 2025 کے تحت:
- آجران اپنے اداروں اور ملازمین کا اندراج ای ایس آئی سی پورٹل، شرم سویدھا اور ایم سی اے پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر کر سکتے ہیں۔
- اندراج کی تاریخ وہی مانی جائے گی جو آجر خود ظاہر کرے گا۔
- رجسٹریشن سے پہلے کے عرصے کے لیے کوئی تعاون یا فائدہ قابل اطلاق نہیں ہوگا۔
- رجسٹریشن سے پہلے کے عرصے کے لیے کوئی معائنہ یا پچھلے ریکارڈ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ اسکیم رضاکارانہ تعمیل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کیونکہ یہ پچھلے جرمانوں کے خوف کو ختم کرتی ہے اور اندراج کے عمل کو آسان بناتی ہے۔ اس سے پہلے، ایس پی آر ای ای کیلئے مقررہ وقت میں اندراج نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی اور پچھلے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جا سکتا تھا۔ ایس پی آر ای ای 2025 ان رکاوٹوں کو دور کرتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ادارے اور کارکنان ای ایس آئی کے دائرہ کار میں آ سکیں اور وسیع تر سماجی تحفظ حاصل کر سکیں۔
ایس پی آر ای ای 2025 کا آغاز ای ایس آئی سی کی جانب سے ایک ترقی پسند قدم ہے جو سماجی تحفظ کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے مقصد کو تقویت دیتا ہے۔ اندراج کے عمل کو آسان بنانے اور پچھلی ذمہ داریوں سے استثنی فراہم کرکے ، یہ اسکیم نہ صرف آجران کو اپنی افرادی قوت کو ریگولائز کرنے کی ترغیب دیتی ہے بلکہ خاص طور پر کنٹریکچول شعبے کے کارکنان کو صحت اور دیگر بنیادی فوائد تک رسائی یقینی بناتی ہے۔ ای ایس آئی سی اپنے دائرہ اثر کو مزید مستحکم کرنے اور بھارت میں ایک فلاحی محنت کش نظام کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
****
ش ح۔ ع ح۔ج
UN-NO-2374
(Release ID: 2141515)